ہفتہ، 24 اکتوبر، 2020

چلاس ۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کرینگے۔ایس پی دیامر شیر خان کی علماء کرام کے ساتھ ہونے والی اہم بیٹھک پر میڈیا سے

ہنزہ ٹی وی لوگو
ہنزہ ٹی وی لوگو


 چلاس:(شفیع اللہ قریشی)گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کرینگے۔ایس پی دیامر شیر خان کی علماء کرام کے ساتھ ہونے والی اہم بیٹھک پر میڈیا سے گفتگو۔ایس پی دیامر کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کے ہونے والے عام انتخابات 2020 کے دوران دیامر کے اندر امن و امان کے صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے علماء کرام کے ساتھ مقامی ہوٹل میں اہم بیٹھک ہوئی ہے۔اس اہم بیٹھک میں علماء کرام ضلع بھر کے دیگر علماء کے ساتھ روابط بڑھائینگے اور ضلع میں امن کو بھرپور قیام میں کردار ادا کرینگے اور ضلع دیامر میں الیکشن کے وقت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔علاقے میں امن ہوگا تو الیکشن پرامن اور شفاف ہونگے۔ایس پی دیامر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے اندر علمائے کرام کا رول رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔تمام صورتحال میں دیامر کے علماء کا ماضی سے لیکر اب تک صوبائی حکومت کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔دوسری جانب علماء دیامر نے ایس پی دیامر  شیر خان (تمغہ شجاعت) کے بروقت اور اس دانشمندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور پائدرا قیام امن کے لیے بھر پور یقین دہانی کرائی گئی۔بعد ازاں ملکی سلامتی،ترقی،خوشحالی اور پائدرا قیام امن کے لیے خصصی دعا بھی کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں