جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد




استور (منٹرینگ ڈسک )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ استور محمد طارق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایس پی استور جان محمد,اسسٹنٹ کمشنر استور شرجیل حفیظ وٹو,اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین شاہ ,اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد تنویر احمد اور انٹلیجنس اداروں کے نمائیندے شریک تھے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے اور جلوس کے رستوں کی صفائی ستھرائی کا کام قبل از وقت مکمل کیا جائے گا تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے.ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ انتخابات کا موسم ہے اور ہماری تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہیے تاکہ صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے.انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز جو ریٹرننگ آفیسر کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کیا جائے گا تاکہ بروقت صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہوسکے.انہوں نے کہا امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور  حکومت کی عملداری کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا.ڈپٹی کمشنر نے تمام سیاسی پارٹیوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ہر صورت صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ماحول کو سازگار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں