ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر خاتون سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ شہرکے مختلف بازاروں میں زبردست کریک ڈاون،زائدالمعیاداور ناقص اشیائے خوردہ نوش کی بڑی کھیپ پکڑ ضبط کر لی،

 

گلگت (بیورورپورٹ) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر خاتون سیکٹر مجسٹریٹ قندیل زہراء کا فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ شہرکے مختلف بازاروں میں زبردست کریک ڈاون،زائدالمعیاداور ناقص اشیائے خوردہ نوش کی بڑی کھیپ پکڑ ضبط کر لی، زمہ داروں کے خلاف بھاری جرمانے، ہوٹلوں میں صفائی نہ کرنے اور مقررہ خوردہ نرخوں سے زائد قیمتوں کے وصولی پر سخت برہم، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں، ہوٹل مالکان، سبزی فروش اور کریانہ مرچنٹس ایجنٹس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی پرائس کنٹرول کمیٹی کو مزاق سمجھنے والوں کو جیل کی سزا ہوگی، تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کاروبار کے نام پر عوام کا خون چوسنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ ک


ے روز فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے ہمراہ خومر مارکیٹ، یاد گار چوک مارکیٹ، ائیرپورٹ روڈ مارکیٹ اور قاسمی مارکیٹ سی ایم ایچ ہسپتال کے دکانوں پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران دکانداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے دکانداروں سے درخواست کی کہ وہ سرکاری جاری کردہ لسٹ کے مطابق اشیائے خور دہ نوش کی خرید وفروخت کریں، زائد المعیاد اشیاء کمپنیوں کو واپس کریں، ناقص اور غیر تسلی بخش اشیائے خورہ نو ش نہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ غیر معیاری پاپڑ کی خریدو فروخت کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہذا دکاندار حضرات پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انہیں ہزیمت کا سامنا نہ کرنا پڑے، عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ترجمان نے عوام الناس ے اپیل کی کہ وہ غیر معیاری اشیائے خوردہ نوش، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مشتمل اشیا ئے کی خرید وفروخت پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے نام شکایات درج کرائیں، یا الفا کنٹرول میں براہ راست فون کے ذریعے اپنی شکایات رپورٹ کرائیں، تاکہ منافع کے نام پر بیماریاں تقسیم کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں