جمعہ، 16 اکتوبر، 2020

ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ 15 نومبر منعقدہ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاف (کوڈ اآف کنڈیکٹ) اور COVID-19 ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے


آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ کووییڈ 19کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ کووییڈ 19کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں


گلگت (ہنزہ ٹی وی) ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ 15 نومبر منعقدہ الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاف (کوڈ اآف کنڈیکٹ) اور COVID-19  ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے، الیکشن کے دوران کوئی فراد ہوائی فارئرنگ یا آتشی اسلحہ کی نمائش نہیں کریں گے، سیاسی جماعتیں، امیدوار ان اور اور الیکشن ایجنٹ قوانین میں دئے گئے عوام کے حقوق اور انکی آذادی کو ہمہ وقت سربلند رکھیں گے، سیاسی جماعتیں، امیدواران اور الیکشن ایجنٹ کسی ایسی رائے کا اظہار کریں گے اور نہ ہی ایسا عمل کریں گے جس سے پاکستان یاپاکستان کی سالمیت، خود مختاری، اور سلامتی کے خلاف ہویا اخلاقیات، یا امن عامہ کے خلاف یا جس سے پاکستان کی عدلیہ کی آذادی یا افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان ہو یا اسکی تضحیک کی پہلو نکلتا ہو، ممانعت ہوگی، انتخابی امیدوار، اور انکے الیکشن ایجنٹ اپنے کارکنوں اور ہمدردوں کو کسی بھی بیلٹ پیپریا بیلٹ پیپر پر موجود سرکاری نشان کو مسخ کرنے سے باز رکھیں گے کسی بھی سرکاری ملازم کو کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کرنا ہے سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے الیکشن مہم کے سلسلے میں سیاسی جماعتیں امیدواران اور الیکشن ایجنٹ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بشمول اخبارات کے دفاتر اور پرنٹنگ پریس پر ناجائز دباو ڈالنے اور میڈیا کے خلاف ہر قسم کے تشدد سے اپنے کارکنوں کو سختی کے ساتھ روکیں گے جلسے جلوس اس طریقے سے منظم کئے جائیں گے کہ کسی بھی راستے کے استعمال میں خلل پیدا نہ ہو، اس ضمن میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس کے احکامات پر سختی کے ساتھ احکامات اور ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا، الیکشن مہم کے دوران سختی کے ساتھ کورونا وائر س SOPs پر عملدرآمد کرنا سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی زمہ داری ہوگی یہ باتیں جمعہ کے روز دربار ہال تحصیل آفس گلگت میں حلقہ ایک کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کوڈ اآف کنڈیکٹ  اور COVID-19  کے سلسلے میں اہم اجلاس کے موقع پر سوال و جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام امیدواروں کے جانب سے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی یقین دہانی کرائی، امیدواروں کے جانب سے مختلف سوال و جواب دوران کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو لازم قراردیا، امیدواروں نے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کے بروقت پولنگ سٹیشن پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے جانب سے تعاون کرنے کا بھی مطالبہ کیا، اس موقع پر الیکشن پولنگ ایجنٹس کے جانب سے مکمل راز داری پر عملدرآمد پر زور دیا گیا غیر اخلاقی باتوں سے پرہیز کیا جائے گا اور مسلکی منافرت پر مبنی کوئی بھی نعرہ یا بات چیت سے اجتناب کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ سے مکمل آگاہی لازم ہے تاکہ اس پر عملدرآمد میں آسانی ہو، سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑھنے والے امیدوار فوری طور پر پارٹی کے جانب سے اتھارٹی لیٹر، پارٹی لیٹر پیڈ پر درخواست دینے پر بھی ضروری قرار دیا۔تاکہ سیاسی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں کے انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ کی جاسکے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں اور او ر آذاد امیدواروں پر الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر عملدرآمد لازم ہوگا۔ واضح رہے الیکشن 2020 کے سیاسی سرگرمیوں کے لحاظ سے آج کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں حلقہ ایک سے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں اور آذاد امیدوار اجلاس میں شریک ہوئے تھے اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر عاطف اللہ خان، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سابق ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، شفیق الدین، حمایت اللہ خان، مولانا آصف اللہ عثمانی، شوکت علی، آشان گجر، حسین ولی، شرافت حسین بیگ، مولانا سلطان رئیس الحسینی، سمیت دیگر امیدوا روں نے شرکت کی۔

۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں