جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

سکردو ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال کا سنٹر ل جیل کا دورہ کویڈ19 کے ایس او پیز عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی آٸید کی


 


سکردو (بیوروچیف )ڈسٹرکٹ جیل سکردو میں بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد ہو گی : ڈپٹی کمشنر سکردو۔

آج مورخہ 1 اکتوبر 2020 کو ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل سکردو کا دورہ کیا اور وہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات دی کہ سٹاف اور کوئی بھی ملاقاتی مین گیٹ سے اندر داخل ہوتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق چھوڑ دیں اور بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد کیا جائے۔ جیل کے اندر تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ دورہ کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل سٹاف اور قیدیوں میں کوئی بھی کورونا مریض نہیں ہے اور اللہ کے فضل سے کسی میں بھی کورونا کے علامات نہیں پائے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں