جمعہ، 16 اکتوبر، 2020

گلگت۔ حلقہ ایک میں شفاف الیکشن کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل ہے الیکشن کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر GBA حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

 



گلگت (ہنزہ ٹی وی)  ریٹرننگ آفیسر GBA حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ حلقہ ایک میں شفاف الیکشن کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل ہے الیکشن کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہونگے،الیکشن کے تیاری کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنایا جارہا ہے الیکشن سیل حلقہ ایک گزشتہ ایک ماہ سے الیکشن مراحل کے تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے الیکشن کیلئے مقرر کئے جانے والے سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ صاف شفاف انتخاب کو یقینی بنانے میں اپنی زمہ داریا احسن انداز میں نبھائیں گے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز دربار ہال میں الیکشن سیل حلقہ ایک گلگت کے جانب سے الیکشن کمیشن کے جانب سے تعینات مرد خواتین اساتذہ کے تعارفی سیشن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کیا علاوہ ازیں اس موقع پر ڈپٹی ریٹرنل آفیسر حلقہ ایک عاطف اللہ خان اور تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخاب کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر کوششیں تیز کرنا ہے دوردراز علاقوں میں تعینات الیکشن سٹاف کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے۔ ووٹروں کے اندارج، بیلٹ پیپرز اور انتخابی نشانات کے الاٹ منٹ کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ ایک میں تیسرا انتخابی مرحلہ مکمل ہوگا اسکے بعد ہی ووٹنگ کا عمل پر کام شروع ہوگا، بعد ازاں شریک خواتین اور مرد اساتذہ نے اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کیلئے عزم کا ظہار کیا اور الیکشن کمیشن سے فوری نوعیت کے درپیش مسائل کے حل کیلئے درخواست کی، واضح رہے 15 نومبر کو ہونے والے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے احکامات پر عملدرآمد پر تیزی سے کام جاری ہے الیکشن کے انعقاد کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت ایک کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے آج جمعہ کے روز تمام امیدواروں سے مشاورت کیلئے اہم اجلاس منعقد ہورہاہے جس میں امیدواروں کے جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ کورونا وبا سے بچاو کے ساتھ انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا جائے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن گلگت نے شہر میں تمام سیاسی جماعتوں کو پابند کیا ہے کہ وہ وال چاکنگ نہیں کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں