جمعہ، 30 اکتوبر، 2020

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے

رولپنڈی ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ میں پاکستانی کھیلاڑی کا ایل بی ڈبلیو آو ٹ کے لیے اپیل 

رولپنڈی ۔ انعام الحق کا زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی

 

پاکستان نے حارث سہیل اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 281 رنز کاہدف دیا ہے۔

راولپنڈی ( ہنزہ آن لاٸن نیوز نیٹ ورک )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے میچ میں فخر زمان کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا جبکہ حارث رؤف ڈویبیو کرتے ہوئے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

اس اوپننگ شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

بابر اعظم اور امام نے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر بابر 19 رنز بنانے کے بعد مزربانی کو وکٹ دے بیٹھے۔

امام الحق اچھی فارم میں نظر آئے اور نصف سنچری اسکور کی البتہ 58 کے نفرادی اسکور پر رن آؤٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

محمد رضوان بھی زیادہ رنز اسکور نہ کر سکے اور 14 رنز بنانے کے بعد چسورو نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ افتخار احمد بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔

البتہ دوسرے اینڈ سے حارث سہیل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن 71 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جوڑی نے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھا، فہیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت ناقبل شکست 34 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرگبانی اور ٹنڈائی سچورو دو، دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔

واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدییدی، حارث رؤف اور عماد وسیم۔

زمبابوے: چمو چبابا(کپتان)، سکندر رضا، برینڈ ٹیلر، برائن چاری، ٹنڈائی چسورو، کریگ ایرون، ویزلے میڈھویرے، کارل ممبا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگاروا اور شان ولیمز شامل ہیں 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں