جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں



قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت  بلتستان

مورخہ30ستمبر2020

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کے لیے درخواستیں جمع کرنے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیا،19اکتوبرتک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

دوسرے فیز میں یونیورسٹی نے دوہزار سکالرشپ حاصل کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے طلبا زیادہ سے زیادہ اپلائی کریں۔ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ طالبات  کوچائیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے پہلے اپلائی نہیں کیاہے کے لیے آن لائن پوٹل اوپن کرلیاہے۔طلبا 19اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارقراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وزیر اعظم پاکستان احساس سکالر شپ  کے دوسرے فیز میں آ ن لائن درخواستیں جمع کرنے سے متعلق پبلک ریلیشنز آفس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ پہلے فیز میں یونیورسٹی نے احساس سکالر شپ کی تعاون سے یونیورسٹی کے تاریخ میں ایک ساتھ سب سے زیادہ سکالرشپس تقسیم کئے ہیں۔ جس پر صدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور احساس سکالرشپ پاکستان کے چیئرپرسن ثانیہ نشتر،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا خصوصی تعاون پر جتنا شکریہ ادا کی جائے کم ہے۔جن کی تعاون سے قراقرم یونیورسٹی کو سب سے زیادہ 916سکالرشپ ملے۔وائس چانسلر نے کہاکہ دوسرے فیز میں یونیورسٹی کا ٹارگٹ دوہزار طلبا کے لیے سکالرشپ حاصل کرنے کا ہے۔لہذا اس مقصد کے حصول کے لیے مقررہ تاریخ تاکہ طلبہ وطالبات چاہیے وہ نئے داخلہ لینے والے ہوں یاپھر پرانے طلبا جنہوں نے اپلائی نہیں کیاہے وہ زیادہ سے زیادہ آن لائن پوٹل کے ذریعے اپلائی کریں تاکہ مطلوبہ ہدف حاصل کیاجاسکے۔وائس چانسلر نے کہاکہ آن لائن اپلائی کرنے کے بعد طلبا ہارڈ کاپی یونیورسٹی کے فنائنشل ایڈ آفس میں جمع کرائیں۔آن لائن اپلائی کرنے کے بعد ہارڈ کاپی آفس میں جمع نہ کرانے کی صورت میں اپلائی تصور نہیں کی جائے گی۔لہذا مقررہ وقت گزرجانے سے قبل زیادہ سے زیادہ طلبا آن لائن اپلائی کریں اور ہارڈ کاپیاں یونیورسٹی کی متعلقہ آفس میں جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں