ہفتہ، 10 اکتوبر، 2020

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو جائزہ لینے کے حوالے سے گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بوائز ہائی سکول گوری کوٹ کا دورہ



استور (غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع استور محمد طارق نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو جائزہ لینے کے حوالے سے گرلز ہائر سکینڈری سکول اور بوائز ہائی سکول گوری کوٹ کا دورہ کیا.دورے کے موقع پر نائب ناظم تعلیمات ضلع استور جہانزیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر عمل درآمد تنویر احمد بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ہم کرونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر ہی کرونا سے بچ سکتے ہیں.اس لیے لازم ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر سختی سے نہ صرف خود عمل کریں بلکہ طلباء کو بھی ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کریں.سکول میں طلباءوطالبات کو مناسب فاصلے پر بٹھایا جائے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے سے پابند کیا جائے.اس کے علاوہ اگر کسی طلباء یا طالبات کو بخار یاکھانسی کی شکایت ہو تو سکول آنے سے روکا جائے اور تندرست ہوکر پھر سکول آنے کی اجازت دی جائے تاکہ دیگر طلباء متاثر ہونے سے محفوظ رہیں.انہوں نے کہا کہ سکول میں واش بیسن اور صابن کی سہولت فراہم کی گئی ہے طلباء کو ہاتھ بار بار دھونے کی عادت ڈالی جائے.تاکہ کرونا وائرس سے طلباء محفوظ رہیں.ڈپٹی کمشنر استور نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر گرلز ہائر سکینڈری سکول کی وائس پرنسپل کو شاباش دی.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں