بدھ، 21 اکتوبر، 2020

گلگت ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے روک تھام اور محفوظ رہنے کیلئے اپنے سیا سی ورکرز اور الیکشن کمپیئن کے دوران کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد ۔




گلگت (ہنزہ نیوز آن لاٸن ) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے روک تھام اور محفوظ رہنے کیلئے اپنے سیا سی ورکرز اور الیکشن کمپیئن کے دوران کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے ہونگے، وبا سے محفوظ رہنے کیلئے عوام کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ شہر میں بغیر فیس ماسک داخل نہ ہوں، تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے ساتھ دوسروں کو بھی وائرس سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے، ضلعی انتظامیہ الیکشن کے دوران کورونا وائرس سے تدارک کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کرے گی یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تعاون نہ کیا گیا کورونا وائرس پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا اور خطرناک صورتحال اختیار کرے گی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بہت زیادہ نقصان کا عندیشہ ہے انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے کہا کہ کورونااوائرس ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ کوروناوائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے بعد ازاں ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور مزید بہتری کیلئے تجاویز دیں، اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے شہر میں جاری گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا فٹ پاتھ مافیا کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کریک ڈاون سے بھی آگاہ کیا، انکروچمنٹ سیل کی جانب سے شہر کے تجاوازت کے خلاف اقدامات قابل تحسین ہے ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، فٹ مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات دیں، ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن گلگت کے ساتھ ملکر شہر کے تمام مسائل حل کریں گے اور شہر کی خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائیں گے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں