بدھ، 21 اکتوبر، 2020

کوارٹر فورس کمانڈ نادرن ایریا میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، نگراں وزراء، چیف سیکرٹری، کمانڈر ایف سی این اے، ھوم سیکریٹری، آئی جی پولیس ، علماء کرام ، امن کمیٹی ، یوتھ اسمبلی اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے شرکت کی ۔

 


گلگت ، 21 اکتوبر 2020 : آج   ہیڈ کوارٹر فورس کمانڈ نادرن ایریا میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں  چیف الیکشن کمشنر، نگراں وزراء، چیف سیکرٹری، کمانڈر ایف سی این اے، ھوم سیکریٹری، آئی جی پولیس ، علماء کرام ، امن کمیٹی ، یوتھ اسمبلی اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں کرونا کےپھیلاوُ کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان کے کرونا صورت حال کا بیرونی ، علاقائی  اور  پاکستان   کے کرونا صورت حال سے موازنہ کیا گیا اوراس بات پر اطمینان کیا گیا کے  گلگت بلتستان بڑے موثر طریقے سےکرونا وبا سے نمٹ رہا ہے اور اس بات کا یہ وضع ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا  کی مریضوں کی صحت یابی 92 فیصد ہے۔  کرونا کے صورت حال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے مسلسل نا صرف ٹیسٹنگ   کپیسٹی  کوبڑھا گیا بلکہ طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ۔ دریں اثناء ھوم سیکریٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا نے ٹیم گلگت بلتستان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں پہ روشنی ڈالی اور حاضرین کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں اس مرض سے بچاؤ کی کوششوں کو بین الاقوامی طور پہ پذیرائی ملی ۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ضابطہ اخلاق کے اوپر روشنی  ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق گلگت بلتستان کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کی مشاورت سے بنائی گئی ہے اور سب نے انکے اوپر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اجلاس کے شرکا   ء نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور گلگت بلتستان کے کرونا ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔

۔الیکشن کمیشن کی جانب  سے الیکشن کے لئے جاری کئے ضابطہ اخلاق کے اوپرعملدرآمد کیا  جا ے گا 

۔ تما م پارٹیوں کے سربراہان الیکشن کے سرگرمیوں کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

۔ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے این سی او سی کی طرف جاری کئے گئے رہنما اصول اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

۔ رینڈم ٹیسٹنگ کے لئےاین سی او سی  کے بنائے گئےاصولوں پرعملدرآمد کیا جائے گا۔

۔الیکشن سے پہلے الیکشن سٹاف کی کرونا سکریننگ کی جائے گی۔

۔ الیکشن سے پہلے الیکشن سٹاف کو کرونا کے ماحول میں الیکشن  ڈیوٹی سر انجام دینے کے لئے ٹریننگ دی جائے گی۔ 

۔ الیکشن کے دن  کےلئے الیکشن سٹاف کو کرونا سے حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔

۔الیکشن کے دن  سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے نشانات لگائے جائیں گے۔

۔ امن جرگہ  کےعمائدین اور یوتھ اسمبلی کے ممبران لوگو ں کو کرونا سے بچاوُ کی حفاظتی تدابیر  کی آگاہی مہم چلائیں گے۔

۔میڈیا   لوگوں میں کرونا کی ایس او پیز کی عملدرآمد اور بلخصوص الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے اوپر عمل کرنے کے لئے اپناکردار ادا کریں گے۔


 تمام شرکاءنے اس بات کا عہد کیا کہ سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں