ہفتہ، 25 جولائی، 2020

ہنزہ۔ یو این ڈی پی کے پروجیکٹ گلف کی ماہریں ششپر ، التر ، حسنی گلکین اور شمشال کے گلیشرز کا فزکل معائینہ مکمل؛کر لیا


ہنزہ (سید اسداللہ غازی ،  عبدالمجید ) یو این ڈی پی کے تعاون سے گلیشرز لہکس آوٹ برسٹ فلڈ (گلف) نے ہنزہ کے مختلف گلیشیرز پر زمینی ریڈاراور سیٹلائٹ لینک سے فزکل سروے کیا ۔ ششپر کے بعد کمشنر گلگت عثمان احمد اور ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کے مطالبے پر التر گلیشر کا بھی ماہرین نے جائزہ لیا حسنی گلیشر اور چپرسن جاکر گلیشرز کا معائینہ کیا ۔ ان تمام گلیشرز میں التر اور ششپر زیادہ حرکت میں ہیں  ۔سن 2018 سے ششپر گلیشر سرک رہا ہے بار بار جھیل بن کر ٹوٹنے سے جہاں سنٹر ہنزہ کا نہری نظام تباہ ہوا وہی 2  میگا واڈ نیا پرورجیکٹ بھی اس آفت کے زد میں آیا سنٹر ہنزہ کے لیے جاری شفاف پانی کا پائپ لائن بھی بار بار گلیشر کے سرکنے اور جھیل کے ٹوٹنے کی وجہ منقطعہ ہوتاہے ۔سنٹر ہنزہ کے بجلی کی 60 فیصد پیداوار بھی حسن آباد نالے سے ہے ۔  بار بار آنے والی آفت پر کئی دفعہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن  ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، کمانڈر ایف سی این آے جنر ل احسان  یہاں کا دورہ کرتے رہے ہیں ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے بھی ششپر گلیشر کے سرکنے اور بار بار جھیل بن کر ٹوٹنے کے  بعد سیلاب سے نقصانات پر مستقیل حل کے لیے سنجیدہ کوشش کی ۔ ڈیپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے ہنزہ میں چارج سھنبالنے کے بعد متاثریں حسن آباد کی دوخواست پر ششپر گلیشر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد کمشنر گلگت ڈیوزن عثمان آحمد کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے ہوم سیکڑیری اور چیف سیکڑیری گلگت بلتستان کو ششپر گلیشر پر گلف کے بارے میں مکمل رپورٹ دی جس کے بعد یواین ڈی پی سے رابطہ کیا گیا اور گلف 2 کی ٹیم نے پاکستان موحکمہ موسمیات کے آلات اور ماہریں کو یہاں بیھجا گلگت بلتستان حکومت نے متعلقہ محکوموں کے ماہریں کو بھی اس ٹیم میں شامل کر لیا یو این ڈی پی کے گلف پروجیکٹ کے سربراہ باسط نے انتظامی امور کو دیکھنے کے راجہ  رشید الدین، مٹالوجی پاکستان کے ڈاکڑفارق بشیر ، ڈاکڑ محمد عاطف اور ان کی ٹیم این ڈی ایم آے کے ڈی ڈی  غفران ، این آر ایس پی کے سربراہ عثمان ،  اظفر ، جنگلات کے ذاکر اللہ بیگ ، محکمہ پلانینگ کے سہیل احمد ، حسن آباد کمٹی کے طارق جمیل ہنزہ پریس کلب سے سید اسداللہ غازی، عبدلمجید اور مشہور کوہ پیما سرباز خان اس ٹیم کی معاونت کی ۔ گلف 2 کی رسرچ کے لیے آنے پر حسن آباد کمیٹی کے چیرمین طارق جمیل نے یو این ڈی پی ، چیف سکڑیری گلگت بلتستان  کیپٹن ر خرم آغا ، ہو م سیکڑیری ، کمشنر گلگت ڈیوزن عثمان احمد ،پاکستان میٹالوجی کے ماہریں ڈاکڑ،، کوہ پیما سرباز خان جو کہ گلیشر پر مشکل جگہوں میں رسی لگا کر راستہ بناتے رہے  اور میڈیا کو سخت موسمی حالات اور دیشوار گزار گلیشر پر کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مشہور کوہ پیما سرباز خان نے کہا کہ میری زندگی ان گلیشر پر گزری ہے ششپر گلیشر سب سے مختلف ہے اس میں روز تبدیلی رونما ہوتی ہے اس میں پگھلاو کا عمل تیز اور سرکنے کی رفتار بھی زیادہ ہے ساتھ ساتھ مچوہر گلیشر کے سرکنے کا عمل شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خطرہ کی علامات ہے بحیثیت ہنزہ کے باساسی میں یو این ڈی پی ،  گلگت بلتستان بیوکریسی اور سیاسی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں ششپر گلیشر کی سنگین صورت حال کے پیش نظر گلف پروجیکٹ میں شامل کیا ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں