جمعرات، 26 نومبر، 2020

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی جانب سے استور ویلی سڑک میں پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرنے کے اعلان پر عملی کام کا کل سے باقاعدہ آغاز

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق
 ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

 

استور(غلام مصطفٰی )ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی جانب سے استور ویلی سڑک میں پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرنے کے اعلان پر عملی کام کا کل سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے. اس ضمن میں محکمہ تعمیرات عامہ کل مورخہ 27 نومبر سے کام کا باقاعدہ آغاز کرے گا.یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر استور نے کچھ عرصہ پہلے اس اہم نوعیت کی سڑک کی حالت زار پر نوٹس لیا تھا اور اپنے وسائل سے اس اہم شہراہ پر پڑنے والے کھڈوں کو سیمنٹ سے بھرکر ٹریفک کی روانی میں آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انتخابات کی مصروفیات کی وجہ سے یہ کام بروقت نہ ہوسکا.لیکن اب ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے وعدہ پورا کرتے ہوئے اس پر عملی جامعہ پہنانے کا آغاز کیا ہے.استور ویلی سڑک جو گزشتہ سال انتہائی شدت کا زلزلہ کے باعث شدید متاثر ہوئی تھی میں عوامی سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے.امید ہے اس کام کی تکمیل سے عوام کو سفری مشکلات میں خاطر خواہ کمی آئے گی.




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں