جمعرات، 5 نومبر، 2020

ہنزہ ۔ظہور کریم ایڈوکیٹ نے چپورسن کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا کہ اگر حلقہ 6 سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں تو وہ الیکشن لڑنے سے بائکاٹ کرنے کو تیار ہیں اور جب تک چپورسن کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ناصرف ان کے ساتھ کھڑے رہنگے بلکہ ضلع ہنزہ میں الیکشن بھی نہیں ہونے دینگے

ظہور کریم پی پی پی کا نامزد امیداوار حلقہ 6ہنزہ
 

ہنزہ ( سلیم برچہ) امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ ظہور کریم ایڈوکیٹ کا چپورسن گوجال کا دورہ عمائدین اور چپورسن یوتھ آرگنائزیشن سے ملاقات کی علاقے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا یاد رہے کہ اہلیان چپورسن کی جانب سے الیکشن 2020 سے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ ماضی میں ہونے والے ناانصافیاں اور ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں میں چپورسن کے عوام کو نظر انداز کرنا ہے 

اس موقعے پر عوام نے اپنے مسائل کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار پکی سڑک تعلیم کے اصول کے لئے سکول کالجز صحت کے مراکز کا ہونا اور پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی جیسی سہولیات لازمی ہیں ماضی میں ان کے فراہمی کا وعدہ سب امیدواروں نے کئے مگر الیکشن جیتنے کے بعد آج تک اقتدار میں آنے والے کسی بھی امیدوار نے پوچھا تک نہیں اور اقتدار کے مزے لوٹے میں مصروف رہے جن سے تنگ آکر اہلیان چپورسن نے انتخابات کا حصہ بننے اور الیکشن کمپین کے لئے جانے والے امیدواروں کو خوش آمدید کہنے سے متفقہ طور پر بائے کاٹ کا اعلان کیا ہے 

عوام کا کہنا تھا کہ سردیوں میں شدید برفباری ہونے کے باعث مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے اسی طرح روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے اشیاء خوردونوش کے حصول تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ و طالبات کے مسائل سے لے کر پینے کے لئے صاف پانی کے حوالے سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے 

تین سے چار کلومیٹر دور سے روزانہ کے حساب سے اپنے پیٹ پر لانے پر مجبور ہیں وفاقی وزیر کا سب ڈویژن گوجال کا دورہ اور چپورسن روڈ کا جھوٹے اعلانات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جس کا ناصرف چپورسن کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلکہ ایف آئی اے اور نیب سے ایف ڈبلیو او کے خلاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

 اس موقع پر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے چپورسن کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا کہ اگر حلقہ 6 سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدوار ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں تو وہ الیکشن لڑنے سے بائکاٹ کرنے کو تیار ہیں اور جب تک چپورسن کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ناصرف ان کے ساتھ کھڑے رہنگے  بلکہ ضلع ہنزہ میں الیکشن بھی نہیں ہونے دینگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں