اتوار، 22 نومبر، 2020

*گلگت پولیس ۔* گلگت بلتستان جنرل انتخابات 2020کا عمل جی بی پولیس کی نگرانی میں انتہائی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جس پر جی بی پولیس خراج تحسین کے قابل ہے

 

گلگت بلتستان پولیس ۔الیکشن ڈیوٹی پر الرٹگلگت بلتستان پولیس ۔الیکشن ڈیوٹی پر الرٹ

*گلگت پولیس ۔* 
  گلگت بلتستان جنرل انتخابات 2020کا عمل جی بی پولیس کی نگرانی میں انتہائی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جس پر جی بی پولیس خراج تحسین کے قابل ہے ۔اسی طرح سے ضلع گلگت میں بھی گلگت کے دو حلقوں میں انتخابی عمل پرامن اور پرسکون ماحول شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جس میں پولیس کے1800  آفیسران اور اہلکاروں نے ایس ایس پی گلگت کی سربراہی میں  نہایت زمہ دار ی اور فرض شناسی  سے سرانجام دیے ۔
 ضلع گلگت کے حلقہ 3 کے انتخابات کا عمل الیکشن کمیشن کے حکم پر 22 نومبر کو ہو رہے ہیں۔
اس انتخابی عمل کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ریزرو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اے ایس پی سلمان لیاقت کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائین میں  اینٹی رائٹس کی کٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیاجس میں لاٹھی سیکشن کے علاوہ ٹئیرگیس گن، شیل اور ہینڈ گرنیڈ شیل شامل ہیں اس دوران ان کے استعمال کے متعلق اسپیشل ٹریننگ دی گئی،بعد ازاں اس کا مشق بھی کیا گیا جس میں مظاہرین جلوس کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹئیرگیس کا استعمال کرنے جو کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور  ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حلقہ  3کے  تمام  77 پولنگ اسٹیشن پر گلگت پولیس کے 1254 آفیسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔عوام الناس خصوصا حلقہ 3 سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنا قومی فریضہ پرامن طریقے سے ادا کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں جلسہ جلوس  اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور  پولیس سے تعاون کریں تاکہ دیگر حلقوں کے انتخابات کی طرح کل کا انتخابی عمل بھی پرامن ، پرسکون ماحول اور  شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہو ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں