جمعرات، 5 نومبر، 2020

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان ڈی آئی جی ریٹائرڈ حاجی میر افضل خان کے آج کے پریس کانفرنس کے مندرجات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کئے جانے پہ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ وزیر اعلی سے منصوب بیان در اصل حقیقت کے برعکس ہے



نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل 


نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان ڈی آئی جی ریٹائرڈ حاجی میر افضل خان کے آج کے پریس کانفرنس کے مندرجات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کئے جانے پہ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ وزیر اعلی سے منصوب بیان در اصل حقیقت کے برعکس ہے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے جشن آزادی کے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گکت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو نہ صرف پاکستان کے چینلوں نے لائیو ٹرانسمیشن میں جگہ دی بلکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے خصوصی کوریج دی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی نے ھر گز وزیر اعظم سے کوئی ایسی بات منصوب نہیں کی تھی کہ انہوں نے صوبہ نہیں بنایا۔ 


ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ببانگ دہل کھل کر تقریب کے شرکاء کو باقاعدہ مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے عین مطابق گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا گیا ہے ۔

 جس پہ عمل درآمد گلگت بلتستان کے الیکشن کے انعقاد کے بعد کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت متاثر نہ ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں