اتوار، 22 نومبر، 2020

گلگت حلقہ تین میں پولنگ سٹیشنوں کو حسا سیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیاہے


ذلفقار علی تتو 

گلگت۔حلقہ 3 گلگت کے انتخابات کل بروز اتوار ہونگے۔

 

گلگت۔حلقے میں کل 73 پولنگ سٹیشن قائم۔


گلگت۔پولیس نفری کی تعیناتی، پولنگ سٹاف، مٹیریل کی مؤثر حفاظت، مربوط کمیونیکیشن نظام اور متعینہ نفری کی فلاح و بہبود سے متعلق انتظامات کو مکمل شکل دیکر فائنل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔


گلگت۔ سکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔


گلگت۔ 1254پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کر دی گئی ہے.


گلگت۔ضلع غذر کے پولنگ سٹیشن گندائی جہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے سکیورٹی کےضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔


گلگت۔گندائی میں سکیورٹی کے لئے پولیس اور CEF کی 101 نفری تعینات کر دی گئی ہے.


گلگت۔گلگت حلقہ تین میں پولنگ سٹیشنوں کو حسا سیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔


گلگت۔حلقہ 3 گلگت میں 15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں.


گلگت۔ بہترین رابطہ کاری کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام پولنگ سٹیشنوں سے بذریعہ وائرلیس رابطہ قائم کر دیا گیا ہے.


گلگت۔اس مقصد کے لئے حلقہ دو میں 10 سب کنٹرول رومز قائم کئےگئے ہیں.


گلگت۔ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن آپریشنل روم قائم کیا گیا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں