منگل، 1 دسمبر، 2020

محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا




محکمہ جنگلات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

استور ۔ ڈی سی استور اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں 

 اجلاس میں سٹلائٹ کنزرویٹر سلیم اللہ اور رینج فارسٹ آفیسر استور عمران علی  چنگیزی شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ موسم سرما میں لوگوں کی ضرورت کے مطابق ڈیڈ فالن اور جڑپٹ درخت میرٹ کے مطابق فراہم کی جائےتاکہ سردیوں میں لوگوں کی ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے.


اس موقع پر سٹلائٹ کنزرویٹر/ڈویژنل فارسٹ آفیسر استور سلیم اللہ  نے کہا کہ ٹین بلین سونامی پروگرام ضلع استور میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور انشااللہ اس میں مذید بہتری لائی جائے گی.انہوں نے مذید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ضلع استور میں موجود جنگلات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کو جڑ پٹ اور ڈیڈ فالن درخت دے رہے ہیں ،

تاکہ موسم سرما میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوسکے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے.ڈپٹی کمشنر استور نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مذید بہتری پر زور  دیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں