جمعہ، 8 مئی، 2020

گلگت . ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعظمی گللگت کی قیادت میں شہر میں صفائی اور سپرے مہیم جاری ہے .عابد حسین میر


گلگت (امین خان) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بلدیہ عظمیٰ گلگت ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہمراہ شروع دن سے فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے اس مقصدکیلئے شہر کی صفائی اور سپرے مہم کو روزانہ جاری رکھا گیا ہے عوام کو شعور و آگاہی کیلئے مہم زوروں پر ہے پمپلٹس، میڈی ایشن اور لوڈ سپیکر کے ذریعے روزانہ کورونا وائرس کے تدارک اور خاتمے کیلئے محکمہ صحت کیجانب سے جاری Sop پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اسکے علاوہ میونسپل بلڈنگ سیکشن شہری حدود میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کیلئے مصروف عمل ہیں۔چیف کوآرپوریشن آفیسر نے کہا کہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار شہر سے کوڑا کرکٹ کو ہٹانے اور اسے ٹھکانے لگانے کیلئے اپنی زمہ داریوں سے بڑھکر کام کررہے ہیں جو کہ ایک اعزاز سے کم نہیں،بعد ازاں ایڈ منسٹریٹر نے بلدیہ عظمیٰ اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کارکردگی کو سرہاتے ہوئے مزید بہتری کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں