جمعہ، 1 مئی، 2020

گلگت تاجر انتظامیہ کے درمیان طے مزکرات پر وزیر اعلی کے منظوری کے بعد عمل ہوگا اے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ


گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان طے پانے والے سفارشات صوبائی کابینہ کے منظور ی کے بعد اس پر عملدر آمد ہوگا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں تاجروں کو درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ وار دکانوں کے کھولنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور تاجروں کے درمیان دکانوں کے اوقات میں مناسب اضافے کے ساتھ بند دکانوں کو کھولنے کیلئے مشاورت مکمل ہوئی تھیں جسے بہت جلد ڈپٹی کمشنر سی ایم سیکریٹریٹ بجوادیں گے یہ باتیں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا۔ انہوں نے اخبارات میں چھپنے والے خبروں پر اپنا موقف میں بتایا کہ بدھ کے روز انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان ہونے طے پانے والے سفارشات پر عملدرآمد کی منظوری وزیراعلیٰ ہی دیں گے۔ جس میں طے پایا ہے کہ اشیائے خوردہ نوش کے دکانوں کے دورانیہ میں اضافے کے ساتھ بند دکانیں کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، عوا م اور تاجروں کا تعاون سے ہی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں بعد ازاں ترجمان نے واضح کیا کہ بدھ کے روز جاری پریس ریلیز کیں کچھ تیکنیکی غلطی کے باعث دکانوں کے کھولے جانے کی بات ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان طے پانے والے سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس ہی فیصلہ کرسکتا ہے کہ لاک ڈان میں نرمی یا سختی کرسکتے ہیں، امید ہے بہت جلد صوبائی کابینہ سفارشات کی منظور ی دیکر تاجروں کو درپیش مالی مشکلات کا مداوہ کرے گی یاد رہے کہ کابینہ اجلاس تک موجودہ لاک ڈاون دورانیہ سابقہ ہی رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں