جمعرات، 14 مئی، 2020

گلگت . چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا سبزیوں کی قیمت میں کمی خوش آئہند ہنزہ میں گلگت سے دوگنا قیمت پر سبزی فروخت ہورہے ہیں پرائیس کنٹرول کیمٹی لاپتہ


گلگت (سجاد) چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے 06 اقسام کی مزید سبزی و فروٹس کے قیمتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو کمی کی منظوری دے دی، سوانچل 30 سے کم کرکے 20 روپے، تربوزہ 60 روپے سے کم کرکے 50 روپے، خربوزہ پیلا 100 سے 80 روپے اور خربوزہ دوئم سفید 70 سے کم کرے 60 روپے کلو کردیا گیا، نیا نرخ نامہ آج سے نافذالعمل ہوگا، واضح رہے اس ے قبل06 مئی کو چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے 12 اقسام کے سبزی و پھلوں کے قیمتوں میں 10 40 روپے کمی کردی تھی یہ باتیں ترجمان ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول کمیٹی نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات روز 06 اقسام کے سبزی و پھلوں کے قیمتوں میں کمی اس کے علاوہ ہے، انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے رمضان المبارک میں اشیاء خورردہ نوش بالخصوص سبزیوں اور پھلوں کے قیمتوں میں کمی سے روزہ داروں کو بہت سہولت ملی ہے چونکہ افطای کے موقع پر تربوزہ اور خربزہ کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے  روزہ داروں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہاتے ہوئے روزہ داروں کیلئے ایک نعمت قرار دیا۔کورونا وائرس لاک ڈاون کے موقع پر اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں خاطر خوا ں کمی ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اشیاء خوردہ نوش، سبزیوں اور پھلوں کے قیمتوں میں کمی سے محنت کش طبقے کو بہت سہولت ملے گی، سماجی حلقوں نے اشیاء خوردہ نو ش کے قیمتوں پر ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور تاجر تنظیموں کے اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہاتے ہوئے رمضان المبارک کے روزہ داروں کیلئے ایک تحفہ قرار دیا، 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں