اتوار، 10 مئی، 2020

قانون کی خلاف ورزی کی گئی اس لیے علی آباد بزنس ایسوسیشن کے عہداروں کو تهانہ لایا گیا تها اے سی ہنزہ اعجاز قاسم

: ہنزہ (سیداسد اللہ غازی) علی آباد ہنزہ بزنس ایسوسیشن کے عہدارون اور دوکاندارون نے قانون کی خلاف ورزی کردی تھی اس لیے ان کو گرفتا ر کیا تھا ۔ میں مشروط طور پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی کھولنے کے حق میں ہوں کچھ دن پہلے بزنس کمنٹی کے ساتھ میٹینگ میں طے پایا تھا کہ ہنزہ میں کرونا کے ریزلٹس منفی آنے کے بعد پیر کو مشروط طور پر جرنل سٹورز سبری اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ دیگر کاروباری افراد کو بھی کاروبار کی اجازت دینے کے لیے لاٸحہ عمل طے کرینگے ۔ مگر بزنس ایسوسیشن نے جلد بازی سے کام لیا یہ باتین اے سی ہنزہ کیپٹن ر اعجاز قاسم نے علی آباد تھانے میں بزنس ایسوسیشن کے گرفتا عہدارون اور سیاسی قیادت کے ساتھ مزاکرتے میں کہا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے علی آباد بزنس ایسوسیشن کا میرے ساتھ برپور تعاون رہا ہے اور میں نے بھی ہر طرح سے سپورٹ کیا ہے کرونا کی وجہ سے کاروبار کی بنددز نے کاروبار کو شدید متا ثر کیا ہے اور دوکاندارون کا بزنس ایسوسیشن پر دبا و تھا اج کا یہ واقع غلط فہمی کا نتیجہ ہےاے ایس پی ہنزہ نے اس موقعے پر کہا  ان تمام افراد کے خلاف کوٸی کیس درج نہیں ہوا ہے ۔ تمام مساٸل کا حل مزاکرات ہیں جب انتظامیہ کے احکامات کے برخلاف  دوکاندارون نے دوکانین کھول دیا تو اس کا ریی ایکشن تھا سب کو یہاں تھانہ لانا پڑا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں