جمعرات، 14 مئی، 2020

گلگت . ماسک کے نا استعمال پر تین سو افراد کو جرمانہ کرایا گیا .اسامہ مجید چیمہ . اے سی گلگت

گلگت (امین خان)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کے حکم پر شہر کے مختلف علاقوں میں ماسک استعمال نہ کرنے والے شہریوں، گاڑی مالکان، ٹیکسی ڈرائیورں، موٹر سائیکل سورارں پر جرمانےے جاری، جمعرات کے روز میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، سیکٹر مجسٹریٹ کمال نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے حدود میں ماسک استعمال نہ کرنے پر 300 سے زائد افراد پر 100،100 روپے جرمانے عائد کئے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے بغیر ماسک تحصیل دفتر داخلے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ جمعرات کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے شہر میں بغیر ماسک شہریوں کے آنے پر   100، 100 روپے جرمانوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ان جرمانوں کے پیسوں سے ماسک خرید کر عوام میں تقسیم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہر کو جراثیم سے پاک صاف رکھنے کیلئے جراثیم کشن سپرے اور صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کا عملہ، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، جی بی آرایس پی سمیت رضاکار تنظیموں کے اشتراک سے صفائی مہم کامیابی سے جاری رکھیں گے جوکہ کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی شہرکو پاک صاف رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کورونا وائرس کے ادارک کیلئے جاری اقدامات کو سراہاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت  کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کرالی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں