جمعہ، 1 مئی، 2020

گلگت ۔ ایڈمنسٹیڑ بلدیہ کے حکم پر شہر میں سپرے اور صفاٸی مہیم جاری


گلگت (سجاد)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے بلدیہ عظمیٰ سماجی تنظیموں کے ساتھ برسر پیکار ہے صفائی مہم کورونا وائرس کو روکنے میں بڑی مدد ملی ہے کورونا وائرس کے خاتمے تک چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کے نگرانی میں صفائی مہم جاری رہے گی۔ یہ باتیں انہوں چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر کی جانب سے صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کے دوران کیا۔ چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز پونیال روڈ سے رپورر ویو روڈ سے ہوتے ہوئے ڈگری گرلز کالج، سی ایم ہاوس روڈ سے ہوتے ہوئے جڑواں پلوں تک روڈ کے دونوں اطراف صفائی یقینی بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے ورکرز، ویسٹ منیجمنٹ اہلکار، مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن اور جی بی آرایس پی کے رضاکاروں نے حصہ لیا صفائی مہم میں عوام کو کورونا وائرس کے خطرات سے آگا ہ کرتے ہوئے دونوں اطراف جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا،اور یہ صفائی مہم کورونا وائرس کے خاتمے تک چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے نگرانی میں جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں