منگل، 28 اپریل، 2020


گلگت (سجاد سے )چیئرمین پرائس کنٹرو ل کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے رمضان المبارک کیلئے نئے سبزی پھل فروٹس، اشیاء خوردہ نوش، گوشت اور ایل پی جی سلنڈروں کی نظر ثانی شدہ خوردہ نرخنامہ رمضان سے قبل جاری کردیا، مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت ایکشن لیاجارہا ہے رمضان المبارک میں زائد منافع خوری ک ہرگز اجازت نہیں ہے ، یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور،چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ، میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس، ذوالفقار علی، چراغ  الدین،سمیت دیگر آفیشلز پرمشتمل ایک اہم اجلاس کے موقع ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے میونسپل مجسٹریٹ، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر سمیت سیکٹر مجسٹریٹس مارکیٹوں، بازار اور دکانداروں پر نظر رکھیں، عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں، دکانداروں کو نہیں بخشوں گا واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ایل پی جی کے نئے نرخنامے جاری کردئے، جس کیمطابق 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت1600سے 1650روپے، 15 کلوگرام  2030 سے  2100، گوشت بڑا 350، چھوٹا گوشت 700 روپے مقرر کردئے، جبکہ آلو فی کلو تھوک 60، پرچون 70روپے،گاجر،فی کلو 40 جبکہ تھوک 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ پیاز، 60سے 70 ٹماٹر، 40 تا 60 روپے،شملہ مرچ 80 سے 100 روپے، بھنڈی 120 سے 140 روپے،بند گوبھی 120 سے 140 روپے، پھول گوبی 40 سے 50 روپے مقرر کردئے گئے ہیں اسکے علاوہ فروٹس کیلا درجہ اول 105 سے 120 روپے درجن، درجہ دوئم 50 سے60 روپے درجن،کینو 130 سے150روپے درجن، تربوزہ  60سے70روپے اور خوبوزہ 80 سے 100 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے اور مقررہ ریٹس پر مشتمل فہرست تمام دکانداروں کو تقسیم کردیا گیا ہے اور دکاندار حضرات اپنے دکان اور سبزی منڈی کے نمایاں جگہ پر چسپاں کرنے کے پابندہیں ترجمان نے کہا کہ مقررکردہ نرخوں سے زائد وصولیوں پر سخت کاروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیا جائے گا لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات ہے امید ہے دکاندار اور تاجر حضرات موجودہ آزمائشی اور مشکل دور سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں