ہفتہ، 11 اپریل، 2020

بلتستان میں کرونا وائرس کو بہتریں حکمت عملی کے باعث شکست کا سامنا

اہل بلتستان کرونا جیسے موذی وائرس کو شکست دینے کیلئے باقی 8 متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے منتظر

ضلع سکردو میں 5, گانچھے میں 3 مریض رہ گئے, ضلع کھرمنگ اور شگر کرونا سے پاک ہو گئے, سٹوڈنٹس کے کرونا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آ رہے ہیں

مزید کیسز سامنے نہ آئیں تو امکان ہے چند دنوں میں بلتستان ریجن کرونا فری زون بن جائے گا, مقامی طور پر منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

سکردو (سکندر علی زرین) بلتستان ریجن میں کرونا وائرس  اپنے انجام کو پہنچے والا ہے۔ بلتستان کے عوام موذی وائرس کو شکست فاش دینے کیلئے باقی 8 متاثرہ افراد کے ریکور ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کی صورت میں قومی امکان ہےکہ چند دنوں میں بلتستان کرونا سے پاک ہو جائے گا۔ ضلع شگر اور ضلع کھرمنگ کرونا فری زون بن گئے۔ وزیر اطلاعات شمس میر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعے کو صوبے میں 14مریضوں کو وائرس سے نجات ملی, شفایاب ہونے والے 13 افراد کا تعلق بلتستان سےتھا, اس طرح 4 اضلاع پر مشتمل ارض بلتستان کرونا کو شکست دینے کے قریب ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع سکردو میں اب صرف 5 کرونا مریض رہ گئے ہیں۔ گانچھے سے تعلق رکھنے والے 3 افراد بھی ہنوز کرونا سے متاثر ہیں۔ کھرمنگ اور شگر  کے کرونا سے متاثرہ تمام زائرین صحت یاب ہو گئے۔ دوسری جانب پنجاب اور کراچی سے پہچنے والے قرنطینہ میں موجود طلبہ کے ٹیسٹ نتائج بھی نیگیٹیو آ رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں