ہفتہ، 18 اپریل، 2020

لاک ڈاون پر مکمل عملدامد کو یقینی بنایا جائے سارے اقدامات عوام کی بہتر مفاد میں ہیں آے سی گلگت اسامہ مجید چیمہ

حکومت گلگت بلتستان۔گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ عوام کی جان ہمیں عزیز ہے عوام کی جان بچانے کیلئے محکمہ صحت کے جانب سے جاری Sop پر عملدرآمد لازم ہے لاک ڈاون کا مقصد محکمہ صحت کی جانب سے جاری Sopپر عملدرآمد کرنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف شروع دن سے روزانہ کی بنیاد پر وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں ایک گھنٹہ مختص کیا جاچکاہے جس میں انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس کے تدارک کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ فیس ماسک، سینٹی ٹائزر اور کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمپلٹ تقسیم کیا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ اور دور رکھنا ہے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کا تعاون بہت اہم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیاایڈ منسٹریٹر نے کہامزید کہا کہ کورونا وائرس تدارک کیلئے عوام کیجانب سے ذرا سی غفلت خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جسکی مثال دیگر علاقوں سے متاثر ہونے کی خبریں آرہی ہیں، گلگت میں انتظامیہ شروع دن سے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے تعاون سے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے ضلعی انتظامیہ کا مقصد عوام کو اس خطرناک وبا ء سے محفوظ رکھنا ہے انشاء اللہ گلگت کے باشعور شہریوں کے ساتھ ملکر ضلع کو اس خطرنک عالمی وبا سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہونگے۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہریوں کے جانب سے ذرا سی بے احتیاطی خطرناک ہوسکتی ہے چونکہ سٹی ہسپتال میں ٹرانسمیشن کورونا ائرس کیسز ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر عوام نے انتظامیہ، ڈاکٹرز اور حکومت کے جانب سے کورونا وائرس روکنے کیلئے جاری Sop پر عملدرآمد نہ کیا تو بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے احتیاط ہی ہمیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ھے۔ کورونا وائرس کا مقابلہ احتیاط محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے جب تک کورونا وائرس پر مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا تب تک ہم سب کو سماجی دوریوں کو اختیار کرنالازم ہے سینی ٹائزر اور فیس ماسک کا استعمال معمول کا حصہ بنانا ہے اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہیں کوئی مشتبہ شخص کی وجہ سے کورونا وائرس ایک دوسرے سے منتقل تو نہیں ہورہا ہے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں محکمہ صحت یا الفا کنٹرول پر اطلاع دینا شہریوں کی اہم زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ صحت کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے تحت ہی محدود پیمانے پر کاروبار کی اجازت دی جائے گی عوام انتظامیہ کے ساتھ دیں انکا حوصلہ بڑھائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے اور شکست دینے والے ضلع کے طور پر گلگت کو ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے مزید کہا کہ لاک ڈاون متاثرین کو راشن کی تقسیم اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس میں کوشش کی گئیں ہے کہ ضرورت مند اور مستحق افراد محروم نہ رہیں مشکل کے اس گھڑی میں عوام کا اعتماد ہی انتظامیہ کی کامیابی کی ضامن ہے ان شاء اللہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکتے ہوئے شکست دیں گے مظہر علی مغل ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے سی /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعہ 17 اپریل 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں