جمعہ، 10 اپریل، 2020

گلگت ۔محکمہ صحت کیجانب سے جاری آگاہی ہدایات نامہ پر عملدرآمدکو یقینی بنائیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ


گلگت (سیما کرن)  اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے انتظامیہ نے کوششیں تیز کردیں ہیں محکمہ صحت کیجانب سے جاری آگاہی ہدایات نامہ پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت نویداحمدکی سربراہی میں عملی اقدامات جاری رکھے ہوئی ہیں جن پر عملدرآمد سے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے ہم سب کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کی ضرورت ہے اب تک کی لاک ڈاون کی نتائج مثبت نکل رہے ہیں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی سے واضح ہورہا ہے کہ لاک ڈاون وقت کی ضرورت اور بروقت فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد ہم سب پر لازم ہے ترجمان نے واضح کیا ہے ضلعی انتظامیہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں