اتوار، 12 اپریل، 2020



گلگت : گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے مذید 18 افراد صحت یاب ہو گئے.  شمس میر مشیر اطلاعات جی بی


گلگت : ایک کیس بھی آج مثبت رپورٹ ہوا ہے. مشیر اطلاعات جی بی


گلگت : گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد67 رہ گئی.


گلگت : آج کیسز کے نتائج لیبارٹری سے آئے.


گلگت : گلگت بلتستان میں اب تک 146 افراد جو اس وباء کا شکار ہوئے تھے مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں.  مشیر اطلاعات جی بی

گلگت : وائرس سے بڑی حد تک نمٹ چکے ہیں لیکن تھریٹ ابھی بھی باقی ہے.


گلگت : نیشنل میڈیا گلگت بلتستان کے فگرز نہیں دکھا رہا ہے. مشیر اطلاعات گلگت.

گلگت بلتستان کابینہ اجلاس  فیصلے

گلگت : وزیر قانون و پارلیمانی امور اورنگزیب خان اور مشیر اطلاعات شمس میر کی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ.

گلگت : وزیر اعلٰی حفیظ الرحمٰن کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

گلگت : اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوص اور فیصلے .

گلگت : گلگت بلتستان میں ترقیاتی پروگرام کے تحت  تعمیراتی شعبے کو لاک ڈاون کے دوران کام کی اجازت کے حوالے سے بھی کمیٹی قائم کردی گئی.  اورنگزیب خان ایڈووکیٹ وزیر قانون جی بی


گلگت : گلگت بلتستان میں بجلی کے بلوں پر صارفین کو ایمنسٹی سکیم کی  منظوری دی گئی. وزیر قانون

گلگت : بلات کی مد میں ڈومیسٹک صارفین کے لیے 34 کروڑ روپے کی ایمنسٹی دی جائے گی.  وزیر قانون


گلگت : اجلاس میں لاک ڈاون کا دورانیہ 19 اپریل تک بڑھانے کی منظوری دیدی گئی. وزیر قانون

گلگت : ملک کے دیگر شہروں میں پھنسے گلگت بلتستان کے طلباء اور عوام کو گلگت لانے کا فیصلہ، ٹرانسپورٹ حکومت فراہم کرے گی. وزیر قانون

گلگت : مستحق اور دیہاڑی دار طبقے کیلئے فوڈ ریلیف پیکج کی بھی منظوری . وزیر قانون جی بی

گلگت : کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری . وزیر قانون

گلگت : نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کا سلیبس طلباء کے گھروں میں پہنچانے کا فیصلہ . وزیر قانون

گلگت : طلباء کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں ای لرننگ کلاسوں کے اجراء کا فیصلہ.  وزیر قانون

گلگت : پہلی کلاس سے مڈل تک طلباء کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پروموٹ کرنے کا فیصلہ.  وزیر قانون

گلگت : نجی تعلیمی اداروں کی سکروٹنی کرنے کے لیے وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل.  وزیر قانون

گلگت : کابینہ نے گلگت بلتستان میں وبائی امراض کے تدارک کا آرڈیننس منظور کر لیا. وزیر قانون

گلگت : گلگت، دیامر اور بلتستان ڈویژنز میں کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لئے الگ الگ ہسپتال قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی.  وزیر قانون

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں