جمعہ، 24 اپریل، 2020

اسلام آباد . حکومت کا ریاست کے چوتهے ستوں کی بنیاد کهوکهلا کرنے کی کوشش کی قلم قبیلے کی جانب سے مزمت

پاکستان کےتمام معززاورقابل احترام صحافی برادری کواپیل ہے جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ملک میں عرصہ درازسے صحافی برادری کے ساتھ حکومت اور سرکاری مشینری نےجو غیرمہذبانہ رویش روا رکھا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اَب مذید یہ رویش ناقابل برداشت ہے صحافیوں کی قتل ۔اغواٸیگی پرتشدد۔ اوربے جاالزامات میں گرفتاریاں اوردیگر من گھڑت جیسے بےشمار وقوعے اورسانحے ہمارے سامنے ہے لیکن آفسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ لاتعداد تنظیموں کے باوجود صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں سرکار کی طرف سے کٸی مصاٸب کاسامنا ہے اوراس کی بڑی وجہ ہمارے صحافتی برادری کے مابین نااتفاقی تعصب کاخمیازہ ہے جو صحافی برادری عرصہ دراز سے بھگت رہے ہیں جو صحافتی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے حال ہی میں مردان پریس کلب کے صدر لطف اللہ لطف کیساتھ پولیس کی طرف سے جو نامناسب اور غیراخلاقی اقدامات اٹھاٸے گٸے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے صحافتی تنظمیں جب بھی کسی صحافی کیساتھ کو سانحہ رونما ہوتا ہے تو اختجاج اور مذمت کیاجاتا ہے لیکن اسکے روک تھام کے لیے کوٸی ٹھوس اور بھرپور اقدامات نہیں کیاجاتا جسکی وجہ سے ہاٸے روز صحافت کی تقدس کو پامال کیا جاتاہے اس ضمن میں مردان پریس کلب کی طرف سے ایف یو جے۔پشاور پریس کلب اور صدر وجنرل سیکرٹری خیبر یونین آف جرنلسٹ کو درخواست کی صورت میں یاداشت پیش کیا گیا جسمیں اسلام آباد سے جناب قمریوسفزٸی ۔۔بلوچستان سے ڈاکٹر تنظیم ہنگو ۔بنوں اور دیگر علاقاٸی پریس کلبز نے مذمتی بیانات جاری کٸے جسکے لیے مردان پریس کلب اورمردان کی صحافتی برادری بے حدمشکور وممنون ہے لیکن استدعا یہ ہے کہ ہمارے مذمت اوراختجاج کے باوجود محکمہ پولیس اپنی پولیس گردی جاری رکھے ہوٸیں ہیں جونہایت ہی تشویش کاباعث ہے لہذا اسکے لیے مردان کے صحافی افضل بٹ صاحب اورانکے تمام ٹیم کے علاوہ دیگر صحافتی تنظیموں سے توقع رکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں ملکی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھاٸے جاٸے تاکہ صحافی برادری کو اپنے پیشہ وارانہ سرگرمیوں کوجاری رکھنے میں کوٸی رکاوٹ حاٸل نہ ہو اور اُنہیں مکمل تحفظ فراہم ہو ایک بارپھر ہم اُن تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہمارے ساتھ بھرپور اور والہانہ یکجہتی کا اظہار کیاہے منجانب ۔۔۔۔مردان پریس کلب مردان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں