اتوار، 12 اپریل، 2020

 سید اسد اللہ غازی )وزیر زراعت حاجی جانباز خان نےکابینہ اجلاس کے بعاپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبران کی کروڑوں لاگت کی سکیمیں  آج اجلاس میں منظوری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 2 چلاس میں لوکل گورنمنٹ کی 30 سے 40 کروڑ لاگت کی سکیموں کی منظور ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان تمام سکیموں پر کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر ڈویزن کے تمام سکولوں کے مڈل تک کے طلبا کو کرونا کی وجہ سے بغیر امتحان کے پروموٹ کیا جاے گا۔ انہوں نے واضح کیا کی تبلیغی جماعت میں سفر کرنے والے تمام حضرات کیلئے کابینہ میں ہم نے آواز اٹھائی ہے کہ انہیں باعزت طریقے سے سرکاری پروٹوکول میں اپنے اپنے علاقوں تک واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بٹو گاہ روڈ کا پی سی ون بن چکا ہے سیزن میں گٹی داس سے سڑک کی تعمیر شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے حکام کو وزیر اعلی نے تنبیہ کی ہے کہ وہ وفاقی محکمہ اطلاعات کے ساتھ رابطے موثر کرتے ہوئے درست ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کی تعداد صرف 74 رہ گئی ہے۔ ہم نے بہتر حکمت عملی، عوامی تعاون اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے کرونا سے بچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بہت جلد گلگت بلتستان کرونا فری صوبہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک وینٹیلیٹر اور کچھ ضروری آلات اور چند ڈاکٹرز ہم نے چلاس ہسپتال تعینات کیا ہے ضرورت پڑنے پر مزید آلات اور ہیومن ریسورس فراہم کئے جائیں گے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں