اتوار، 12 اپریل، 2020



گلگت (سیما کرن)کورونا وائرس لاک ڈاون متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم  دوسرے روز بھی جاری، دوسرے مرحلے میں جاگیر بسین، وارزہ، نوپورہ بسین، کے متاثرین کیلئے راشن متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر AC  /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر کی نگرانی میں سرکاری راشن جاگیر بسین، وارزہ، نوپورہ، بسین اور بسین کھاری بارگو، شروٹ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر گزشتہ روز کی طرح ہفتے کے روز بھی راشن کی تقسیم یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے اس سلسلے میں جاگیر بسین، وازہ بسین، نوپورہ اور بسین پائین میں کورونا وائرس متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کردیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا راشن کے تقسیم کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ محلہ جاتی انجمنوں کے ساتھ ملکر منصفانہ اور شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنائیں تاکہ ضرورت مند اور مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن کی تقسیم یقینی بن سکے، اس موقع پر ایڈ منسٹریٹرگلگت (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ راشن کی تقسیم کیلئے سرکاری پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ متاثرین کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی اولین فرصت میں مل سکے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کو فوری خوراک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور حکومت کیجانب سے فراہم کردہ راشن کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ آزمائش کے اس دور میں عوام کی خدمات جاری رہیں گے

مظہر مغل
ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈمنٹسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
تاریخ۔۔۔۔۔11 اپریل 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں