جمعہ، 24 اپریل، 2020

احساس کفالت پروگرام میں پیس کس کس کو ملنا باقی ہے تفصیل ضرو ر پڑهیے

احساس/BISP پروگرام! جن لوگوں کو یہ میسج موصول ہوا تھا کہ *آپ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں.* تو آپ نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا تھا لیکن اسکی آخری تاریخ 19 اپریل گزر چکی ہے اب جنکا میسج یہ موصول ہوا ے کہ آپ اہل ہیں. تو انکو 29 اپریل سے پہلے پہلے 12000 روپے کا میسج آ جائےگا جو کہ آپ نے میسج آنے کے کم سے کم 72 گھنٹے یا 4 دن بعد قریبی سنٹر سے پیسے لینے جانا ہے. اور جن حضرات کا یہ میسج آئے کہ آپکو جانچ پڑتال کے بعد مطلع کیا جائے گا۔ انکو 29 اپریل تک اگر وه اہل ہوئے تو انکو بھی میسج کے ذریعے مطلع کیا جائے گا. وه افراد جنکے پیسوں کا میسج آیا ہو اور جسکے نام پر آیا ہو وه مرحوم ہو تو وه مرحوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا آفس کھلنے کے بعد اس میں جمع کروائیں۔ اس رقم کو مرحوم کی بیوی/خاوند،بیٹا/بیٹی کے نام پر ٹرانسفر ہو جائےگی۔ وه افراد جنکے فینگرز میچ نہیں ہورہے وه ایک دو دن کے بعد صفائی کرنے کے بعد دوباره کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر پھر بھی میچ نہ ہوں تو انکو نادرا آفس کھلنے کے بعد وہاں سے ویری فائی کروانے پڑیں گے۔ یا پھر انکو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑے گا. BISP والے اے ٹی ایم انکو الاٹ کریں گے. احساس امداد کے تحت تمام مرد حضرات کو صرف 12000 روپے ہی ملیں گے. اور خواتین 100 میں سے 5 یا 6 ایسی خواتین ہوتی ہیں جنکے 12000 کی بجائے 21000 روپے آتے ہیں۔ آپکا حق کوئی نہیں کھا سکتا۔ اور جو کھائے گا سٹیٹمنٹ کے ذریعے پکڑا جائےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں