بدھ، 15 اپریل، 2020

کرونا وائرس کے مزید شکار کرنے میں نا کام گلگت بلتستان میں کیسسز کی کهٹ کر 56 ہوئی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 20 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق گلگت سے اور 18 افراد کا تعلق ضلع نگر سے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک کیس پازیٹیو رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق سکردو سے ہے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں ایکٹیو پازیٹیو کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مستقبل میں بھی کورونا وائرس کے خدشات و تحفظات کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آگاہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے گلگت بلتستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں پر کورونا ریکوری ریٹ بہت بہتر ہے لیکن اس کے باوجود خطرات و خدشات موجود ہیں کسی بھی وقت کورونا وائرس کسی لوکل ٹرانسمیشن کے زریعے سے مسائل پیدا کرسکتا ہے ۔ اس وقت پوری قوم اور پانچوں صوبے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر متحد ہیں اسی صورت حال کے پیش نظر قومی بیانیہ پر مکمل عملدرآمد کرینگے جسکا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے پانچوں صوبوں کے وزرائے اعلی کے آپس میں ویڈیو کالنگ کانفرنس میں SOP طے پاگئ ہے۔ویڈیو کالنگ کانفرنس کے بعد اس SOP کو وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں سامنے رکھا گیا۔شمس میر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول، آزاد کشمیر سمیت پانچوں صوبوں کے وزرائے اعلی شریک تھے جس میں تفصیل کے ساتھ اس ایشو پر گفت و شنید ہوئی۔شمس میر نے کہا کہ صوبائی حکومت لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق SOP کی تیاری میں مصروف عمل ہے اس حوالے سے تمام ادارے کام کررہے ہیں حکومت گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، ہوٹل منیجمنٹ، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہی ہے اور لاک ڈاون میں نرمی پر غور ہورہا ہے اور عوام کو لاک ڈاون کے حوالے سے دی گئی SOP پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔شمس میر بے کہا کہ اس SOPکے حوالے سے کل بروز منگل شام 5 بجے صوبائی وزیر اطلاعات و دیگر صوبائی وزراء ایک پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو آگاہ کرینگے۔اپنے بیان میں شمس میر نے امجد ایڈوکیٹ کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے متعلق کہا کہ اس وقت پورا ملک سمیت گلگت بلتستان کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے رات دن تگ و دو کررہے ہیں اور پوری اس وقت متحد ہو چکی ہے اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پرعزم بھی ہے،ایسے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر امجد ایڈوکیٹ کے لگائے گئے من گھڑت الزامات کا جواب ہم پر ادھار ہے اور ہم کورونا سے نکل کر اس کا جواب سود سمیت بھرپور انداز میں دینگے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں