بدھ، 22 اپریل، 2020

المصطفی سکاوٹس کی جانب سے گلگت شہر میں جراثیم کش سپرے ایک بہتریں اقدام ہے ایڈ مینسڑیڑ گلگت اسامہ مجید چیمہ

گلگت ( بیور رپورٹ) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے رو ک تھام کیلئے سماجی تنظیموں اور سکاوٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے کیونکہ انہوں نے شہر اور شہر ی حدود میں قائم سرکاری اور نجی عمارتوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں جراثیم سپرے کے ذریعے ماحول کو پاک صاف رکھنے کیلئے سپرے مہم بنیادی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز المصطفیٰ سکاوٹس پاکستان ایڈوکیٹ مہدی عباس کے قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کے نازک اور خطرناک گھڑی میں جوبھی سماجی تنظیم علاقے میں جراثیم کے روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہیں قابل ستائش اور حوصلہ افز ا ہیں ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں اور سکاوٹس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی، اس سے قبل ایڈوکیٹ مہدی عباس نے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خدمات کو سراہاتے ہوئے المصطفی ٰ سکاوٹس کے اغراض مقاصد سے آگا ہ کیا اور سکاوٹس کی جانب سے شہر میں جراثیم کش سپرے کے منصوبہ بندی سے تفصیلی طور پر بات چیت کی علاوہ ازیں المصطفیٰ سکاوٹس کے وفد کے جانب سے شہر میں جراثیم کش سپرے کرنے کی مہم کو وقت کی ضرور ت قراردیا، واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مختلف سماجی تنظیموں کے جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت جراثیم کش سپرے کا مہم کامیابی سے جاری ہیالمصطفیٰ سکاوٹس پاکستان کی آج کی سپرے مہم اس سلسلے کی کڑی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں