پیر، 20 اپریل، 2020

گلگت . بڑے خطرے کا سامنا جس کسی نے بهی بیکری کا اشیا ء کها یا پیا کرونا کا شکار ... کیونکہ کشمیر بیکری پورے گلگت شہر کو بیکری کے اشیاء سپلائی دیتا ہے کشمیر بیکری کے کارخانے کے ملازموں کے ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ...

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر) گلگت شہر خطرے کی گھنٹی بج گئی، کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی سے کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نکل آیا، ٹیسٹ کے بعد رزلٹ مثبت آنے پرآئیسو لیشن منتقل جبکہ بھٹی اور بیکری کے 13 مشتبہ ملازمین کو جوٹیال سٹی گیٹ ہوٹل میں قائم قرنطینہ منتقل،AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر کشمیر ہزارہ بیکری کو تاحکم ثانی سیل کردی گئی، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اطلاع ملنے پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ گلگت سید غیب علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر پولیس اور ایم سی فورس کے ہمراہ کشمیر ہزارہ بیکری اور بھٹی پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران 14 ملازمین کو حیراست میں لیا اور انکاکورونا وائرس کے شبہ میں کمشنر گلگت ڈویژن گلگت میں قائم ٹیسٹ لیبارٹری میں چیک اپ کروایا گیا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ملازم راجہ منصف ولد غلام محمد سکنہ باغ کشمیر کا رہائشی ہے کو فوری طور پر آئیسو لیشن سینٹر منتقل کردیا گیا اور بقیہ 13 افراد کو سٹی گیٹ ہوٹل جوٹیال میں قائم قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔ جبکہ بیکری کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر تاحکم ثانی سیل کردیا، اس موقع پر ترجمان لوکل گورنمنٹ و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ مظہر مغل نے میڈ یا کو بتایا کہ مزکورہ شخص دو ماہ قبل کشمیر باغ سے آیا تھا اور کشمیر ہزارہ بیکری کے بھٹی میں ہیڈ کے طور پر کام کرتا تھا، لہذا عو ام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اراد گرد نظر رکھیں جہاں کہیں پر بھی کوکورونا ائرس کے مشتبہ مریض نظر آئے یا علامات نظر آئے توفوری طور پر الفاکنٹرول اے سی آفس یا محکمہ صحت کے قائم کردہ شکایات سینٹرز پر اطلاع کریں تاکہ فوری کاروائی کے ذریعے انہیں قرنطینہ یا آئیسو لیش کیا جاسکے، اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کردار ادا کیا جاسکے، عوام بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں، عالمی، ملکی و علاقائی صحت کے اداروں کے جانب سے جاری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ہدایات نامہ پر عمل کریں، خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں اور بازار گھومنے کے بہانے کورونا وائر س کو گھر لیکر نہ جائیں، اسی میں انسانیت ہے انتظامیہ اور اسکے ہمنوا ادارے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت مین عوام کے صحت و سلامتی کیلئے 24 گھنٹے خدمات دے رہے ہیں جبکہ اتوار کے بھی انکی خدمت میں چوکس اور الرٹ کردار ادا کررہے ہیں خدا را آپ کی ذرا سی بے احتیاطی، غفلت اور غیر زمہ داری کی وجہ سے ہم اور ہمارا معاشرہ اس موذی عالمگیر وبا سے دوچار ہوسکتا ہے اس لئے حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈان کا احترام کریں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد مل سکے، اللہ پاک ہم سب کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھے۔ آمین مظہر علی مغل ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوکل گورنمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔19 اپریل 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں