پیر، 13 اپریل، 2020

گکگت بلتستان میں آٹه نیے کیس جبکہ تین صحتیاب شمس میر مشیر اعطلات

 ۔Date       12-04-2020

گلگت( سیما کرن) گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 مریض سامنے آگئے۔ کل 78 افراد کے سیمپلز ٹیسٹ کئے گئے۔اسی طرح ایکٹیو کیسسز کی کل تعداد 72 رہ گئی ۔ اسی طرح سکردو سے 14 افراد کے نمونے کئے گئے تھے جن میں 11 افراد میں یہ وائرس نہیں پایا گیا جبکہ 3 افراد میں اس عمل کو دوبارہ دہرایا جانا ھے۔صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل تک مریضوں کی تعداد 67 تھیں مگر 8 نئے مریض شامل ھونے سے تعداد 75 ھوگئی۔ کل 70 نئے ٹیسٹ کئے گئے تھے جبکہ 8 افراد میں ٹیسٹ کے عمل کو دہرایا گیا تھا۔ نئے کئے گئے ٹیسٹ میں 8 افراد میں وائرس پایا گیا۔ ان 8 نئے مریضوں میں 6 استور سے جبکہ 2 کا تعلق نگر ضلع سے ھے ۔شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک ھو کہ وفاقی حکومت نے تسلیم کیا ہیکہ گلگت بکتستان کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسی تھی جس کے باعث اس وبا پہ قابو پانے میں مدد مل رہی ھے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کے 3 ڈویژنز گلگت، دیامر اور بلتستان میں Covid-19 ہسپتالوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے Covid-19 کے یہ تینوں ہسپتال جدید ICU کی سہولیات سے مزین ہونگے۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ Covid-19 ہسپتالوں کیلئے سٹاف کو تربیت دی جائے گی شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان Covid-19 ہسپتال تعمیر کرنے والا پاکستان کا پہلا تیز ترین صوبہ ہوگا۔گلگت بلتستان کے انٹری پوائنٹس اور بڑے شہروں میں جدید خود کار تھرمل سکریننگ گیٹس اور الیکٹرک سینی ٹائزر سپرے گیٹس کی نصب کیئے جائیں گے ۔یہ گیٹس پورے صوبے کی عوام میں کورونا وائرس کی موجودگی کا بتادیگا اور الیکٹرانک ڈیٹا کے زریعے شناخت عمل میں آئے گی ۔شمش میر نے کہا کہ صوبائی حکومت Covid-19 کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔گلگت بلتستان کورونا وائرس کے ریکوری ریٹ میں پاکستان کا پہلا تیز ترین ریکوری کرنے والا صوبہ بن گیا ہے ۔شمس میر نے کہا ہے کہ Covid-19 سے نمٹنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے فول پروف اقدامات کیئے ہیں جس کا نتیجہ حوصلہ افزا ہے ۔گلگت بلتستان حکومت Covid-19 کے اس لمبے عرصے میں بچوں ککیلئے سلیبس کو ہوم ڈلیوری کے ساتھ ای-ایلکٹرانک سہولیات پر لے جانے کی اقدامات کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت چاروں صوبوں میں گلگت بلتستان کے ان شہریوں کو لانے کیلیے اوپن ڈور پالیسی پر کام کررہی ہے ۔اوپن ڈور پالیسی Covid-19 کی WHO اور نیشنل ہیلتھ پالیسی کی SOP کے مطابق ہوگی۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے حکام سےبات چیت جاری ہے۔صوبائی حکومت اپنے گلگت بلتستان کے شہریوں کو ملک میں کہیں بھی تنہا یا بے یارومددگا نہیں چھوڑے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں