جمعرات، 30 اپریل، 2020

گلگت . سوشل میڈیا میں صحافیوں کو دهمکی دنیے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے گلگت میڈیا ایسوسیشن کا ایف ائی اے کو سرخواست

گلگت(پریس ریلیز) گلگت الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف سائبر کرائم سیل ایف آئی آئے میں شواہد کیساتھ درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ فیصلہ صدرالیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن مسعود احمد کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ہوا،اجلاس میں نائب صدر علی یونس علی, جنرل سیکریٹری معراج عالم ، فانس سیکریٹری بشارت حسین ،جوائنٹ سیکریٹری امتیاز گلاب بگورو اور سیکریٹری اطلاعات احسان الحق نے شرکت کی۔ ھنگامی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیاکہ گزشتہ کئی روز سے بعض افراد گلگت کے اکثر صحافیوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ جو کہ ناقابل برداشت ہونے کیساتھ جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر نے فوری طور پر تمام صحافیوں سے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے افراد کے سوشل میڈیا کے سکرین شارٹس کیساتھ دستاویزات جمع کرانے کیلئے کہا ہے ۔ تاکہ یکم مئی کو سائبر کرائم سیل( ایف آئی اے ) کے دفتر میں الیکڑونگ میڈیا ایسوسی ایشن گلگت کی جانب سے درخواست جمع کرائی جاسکے ۔ ایسوسی ایشن صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام قانونی راستے اختیار کریگی اور صحافیوں کوانکی پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے روکنے کیلئے دھمکی دینے والے افراد بھی کیفر کردار تک پہنچ سکیں ۔ جاری کردہ ۔۔۔۔انفارمیشن سیکریٹری الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن احسان الحق

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں