جمعہ، 10 اپریل، 2020

گلگت . سیما کرن سے

سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ موجودہ ایمرجنسی حالات میں بلدیاتی ملازمین خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں کورونا وائرس جنگ میں ہم کامیاب ہونگے،کورونا وائر س کے مریضوں کی صحت یابی حکومت، انتظامیہ اور صحت کے اداروں کی بہترین حکمت عملی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر بلدیاتی ملازمین کے اقدامات قابل ستائش ہے کورونا وائرس جنگ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسٗلہ بن چکا ہے اس جنگ میں کامیابی کیلئے تمام سرکاری اداروں کو ملکر کام کرنا کورونا وائرس جنگ میں جیت یقینی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جنگ میں لوکل کونسلات کا کردار ناقابل فراموش ہے جنہوں نے ضلعی اور میونسپل ایڈ منسٹروں کے ساتھ ملکر صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں بالخصوص ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ناقابل فراموش کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالکر انسانی خدمت کیلئے سرگرداں عمل ہیں، مولا ہم سب کو مصیبت کی اس گھڑی میں کامیاب کرے۔اور کورونا وائرس سے محفوظ بنادئے۔آمین

گلگت (سیماکرن)کورونا وائرس لاک ڈاون متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع، پہلے مرحلے میں شروٹ،شکیوٹ، اور بارگو کے متاثرین کیلئے راشن متعلقہ جگہوں کو روانہ کردیا، ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)  اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ راشن کا معائینہ کے بعد بارگو، شروٹ، شکیوٹ اور ہنزل کیلئے راشن بجوانے کیلئے ہدایات جاری کردی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تحصیل آفس میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے متاثرین کیلئے راشن کا تفصیلی معائینہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمٰی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے راشن کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے راشن کے تقسیم کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے تاکید کی کہ محلہ جاتی انجمنوں کے ساتھ ملکر منصفانہ اور شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنائیں تاکہ ضرورت مند اور مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن کی تقسیم یقینی بن سکے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر خالد انور کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ راشن کی تقسیم کیلئے سرکاری پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ متاثرین کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی اولین فرصت میں مل سکے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کو فوری خوراک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور حکومت کیجانب سے فراہم کردہ راشن کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ آزمائش کے اس دور میں عوام کی خدمات جاری رہیں گے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں