اتوار، 12 اپریل، 2020

سیما کرن سے
آج مورخہ 11 اپریل 2020 کو کمشنر بلتستان ڈویژن عمران علی کی طرف سے منگوائی گئی دو سپرے مشینیں اور سپرے کیمیکل سکردو پہنچ گئیں اور آج باقاعدہ مشینوں کا ایڈمینسٹریشن کمپلکس سے جراثیم کش سپرے کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ ذراعت، ایسکیو 1122، جی بی ڈی ایم اے، میونسپل کیمٹی اور جی بی آر ایس پی کی کارکردگی مثالی ہے۔ کمشنر بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان ایڈمینسٹریشن حکومت گلگت بلتستان کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام تر تدابیر اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے بلتستان ڈویژن اب تک کرونا وائرس کے وباء سے محفوظ ہے۔ جو لوگ بیرون ممالک سے سفر کرکے آئے تھے ان کو بلتستان انتظامیہ نے بروقت قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز میں منتقل کیا اور اکثریت صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ گکگت، ہوم سکریڑی، چیف سکریڑی اور صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ مشینیں لاہور سے سکردو فوری طور پر دستیاب ہوئی۔
کمشنر بلتستان نے اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف جو اس کرونا وائرس کے جہاد میں صف اول کے مجاہد کے طور پر کردار ادا کیا، اس کے علاوہ پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل کیمٹی ، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی، جی بی ڈی ایم اے، محکمہ تعلیم اور دیگر تمام ادارے جنہوں نے اس COVID-19 کے دوران بلتستان انتظامیہ کی مدد کی۔ انہوں نے خاص طور پر علماء کرام، سول سوسائٹی، میڈیا، عوامی نمائندے اور عوام الناس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی اپنی بساط کے مطابق بھرپور تعاون کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ جراثیم ادویات کی سپرے کرنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ایک آئسولیشن اور قرنطینہ مراکز، دوسرا بازار، مارکیٹس اور گلی محلوں اور تیسرا مخٹلف سرکاری دفاتر میں جراثیم کش ادویات کی سپرے کریں گے اور یہ کرونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں