بدھ، 15 اپریل، 2020

ہنزہ انتظامیہ نے 1800 مستحق گهرانوں کے لیے احساس ریلف پروگرام کے راشن مختلف علاقوں کے روانہ کیا

پریس ریلیز صوبائی حکومت کی طرف سے مہیا کردہ 1800 راشن بیگز مختلف گاوں میں بیج دیے گیے ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ 1800 راش پیکج گاؤں سطح پر کمیٹی اپنے نگرانی میں تقسیم کرے گی اور یہ عمل اگلے 2 روز میں مکمل کیا جائے گا ۔ راشن بیگز ہر خاندان کے گھر کے دہلیز پر پنچانے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ صوبائی حکومت نے ضلع ہنزہ کے لئے 1800 بیگ فراہم کر دے ہیں جن کو مختلف گاؤں میں بیج دیے گئے ہیں گاؤں کی کمیٹی اور انتظامیہ کا نمائندہ اپنی نگرانی میں تقسیم کریں گے ۔اس حوالے سے ایک میٹنگ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہوئی ۔جس میں پاک فوج کے میجر حسن ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،ریجنل کونسل کے صدر ، انجمن کے صدر نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ راشن پیکج کو ہر خاندان کے گھر کے دہلیز تک پہنچا نے کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامیہ فراہم کرے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں