پیر، 13 اپریل، 2020

وفاقی ایوان ہائے صنعے و تجارت کے نائب صدر محمد علی قائد کا دورہ نگر عطیاط کا علان

گلگت نگر (نمائندہ خصوصی) وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نائب صدر محمد علی قائد ساس ویلی سمائر، میاچھر، ڈاڈیمل اور پھکر کے دورے کے موقع پر مقامی عمائدین اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور حالیہ وبائی صورتحال سے پیدا شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محمد علی قائد نے پھکر کی فلاحی تنظیم کی کابینہ سے ملاقات کی اور گاؤں میں لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اپنی جانب سے مقامی فلاحی تنظیم کو نقد مالی امداد دی اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر نگر چیمبر آف کامرس عباس علی نے بھی پھکر تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید علاقے میں کار خیر کے لیئے امدادی رقم عطیہ کیا ۔درایں اثناء انہوں نے مذکورہ موضع جات میں لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے اس سلسلے میں انہوں نے حالیہ لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے سوشل و آئینی سیمیت دیگر اہم امور پر مقامی آبادی کی تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ جلد اس آفت سے علاقے کے لوگوں کو چھٹکارا نصیب ہوگا۔
280" data-original-height="853" />

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں