بدھ، 15 اپریل، 2020

گلگت . دوران لاک ڑاون گران فروشون کے خلاف سخت کاروائی کی جائیےگی ضلعی انتظامیہ

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران کسی بھی دکاندار یاتاجر کی جانب سے گرانفروشی ناقابل معافی اور قابل سز ا جرم ہے اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز گنجائش نہیں،عوام خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں سبق دیکر انسان بنادیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کو ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران عوام کے مالی مشکلات کے سبب بننے والے دکانداروں کو سخت کاروائی کیا جائے تاکہ ان مشکل حالات کے دوران خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، گوشت کے دکانوں، پولٹری شاپس،سبزی فرشوں، پھل فروٹس کی دکانوں سمیت اشیاء خوردہ نوش کے دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق خریدو فروخت کے پابند ہیں اس سے کسی صور ت خلاف ورزی قابل سز جرم ہے میونسپل انسپکشن ٹیم کی روزانہ کی کاروائیاں قابل تحسین ہے اور یہ کاروائی جاری رہنی چاہیئے، اس سے قبل میونسپل انسپکشن ٹیم نے لاک ڈاون کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو آگا ہ کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں، میونسپل حدود میں قانون کی خلاف ورزی کی گنجائش نہیں جو بھی خلاف ورزی کرے گا سخت سز ا کا مرتکب ہوگا ہم آزمائش کے اس دور میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے مونسپل انسپکشن ٹیم پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے نے کورناوائرس لاک ڈاون کے دوران عوام کے تعاون کو زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا لاک ڈاوں کے دوران عوام کا تعاون مثالی ہے جسکی وجہ سے گلگت شہر میں ٹرانسمیشن کیسز زیرو فیصد ہوگئی ہیں جوکہ ہم سب کی کامیابی ہے امید ہے عوام حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو مزید دوام بخشیں گے اور کورونا وائرس سے بچتے ہوئے اسے شکست دینے میں سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا کے لئے جاری ایک بیان میں کیا ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ لاک ڈاون کے متاثرین کو حکومت کی جانب سے راشن کی تقسیم تیزی سے جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام مستحق، محنت کش، یتیم، بیوہ اور ضرورت مندوں کو کھانے کے فوڈ پیکچ کی سہولت ملے اور ہم عوام کے تعاون سے کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں گلگت شہر کے عوام باشعور، مہذب اور قابل تقلید لوگوں کو مجموعہ ہے عوام کا مثالی تعاون جاری رہا ہے ہم پورے صوبے سے اس عالمگیر وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے عوام کی خدمت کیلئے ہمارا سٹاف دن رات کوشاں ہے عوام گھر پر رہیں، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں تاکہ کورونا وائرس کے خطرات سے بچ سکیں، اللہ پاک اس آزمائش کی گھڑی میں ہم سب کو کامیاب کرے۔آمین مظہر علی مغل ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منگل 14 اپریل 2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں