جمعہ، 24 اپریل، 2020

گلگت . وزیر اعلی گلگت بلتستان کی احکامات کی روشنی میں تمام ادارے چوکس ہیں شہر بهر میں جراثیم کش سپرے اور صفائی کا کام جاری ہے سیکرٹری لوکل کونسل گلگت

گلگت (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری حاجی ذوالفقار احمد نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا و روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں تمام سرکاری اداروں کا کردار ناقابل فراموش اور قابل تعریف ہے اس سلسلے میں پورے صوبے میں وزیر اعلیٰ کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان رورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ساتھ ملکر تمام اضلاع میں جراثیم کش سپرے جاری ہے جسکا مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اس کے علاوہ ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکار قرنطینہ اور آئیسو لیشن سینٹروں کی صفائی ستھرائی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ شہر، کمرشل مارکیٹوں، اور رہائشی علاقوں میں بھی صفائی کے بعد جمع ہونے والا ویسٹ اٹھارہے ہیں سیکریٹری جی بی لوکل کونسل بورڈ نے عوام النا س بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لئے حکومت کے جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گلگت بلتستان کو تمام بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے اپنی زمہ داری احسن انداز میں نبھائیں تاکہ علاقہ موجودہ آزمائشی دور سے کامیابی کے ساتھ نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ کورونا وائرس جنگ میں کامیابی کیلئے احتیاط سے کام لیں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں، سیکریٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ تمام ضلعی اور میونسپل کونسلیں ضلعی اور میونسپل ایڈ منسٹریٹروں کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، انشاء اللہ عوام کے مثبت تعاون سے کورونا وائرس جنگ میں ضرور کامیاب ہونگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں