پیر، 20 اپریل، 2020

گلگت بلتستان میں 18 نئے کیس . سی ایم کوڑ 19 ہسپتال کا معاینہ کے بعد ہنزہ نگر کا دورہ کرینگے .

Dated 20nd April,2020 گلگت(سید اسد اللہ غازی ر) گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 18 مریض سامنے آگئے اور ایک مریض صحت یاب ھوں اسی طرح ایکٹیو کیسسز کی کل تعداد 83 ہو گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اس حوالے سے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے مگر 18 نئے مریض شامل ھونے سے تعداد 84 ھوگئی تھی مگر ایک مریض کے صحت مند ہو جانے سے اب تعداد 83 ھو گئی ۔ نئے مریضوں میں 13 افراد کا تعلق گلگت سے 4 استور سے اور 1 مریض کا تعلق نگر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مریض کے صحت یاب ہونے سے کل تعداد 83 تک گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہیکہ سب نے مل کے اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے اور مقابلہ متحد ہو کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی اور اتحاد و یگانیت سمیت ھم آہنگی ہی کامیابی میں علامت ہے مگر اس وقت ان عوامل کا فقدان نظر آرہا ہے انہوں نےکہا کہ مقامی سطح پہ ایک سے دوسرے اس وائرس کی منتقلی کی اطلاعات ھیں جس سے لگتا ہیکہ احتیاطی تدابیر پر عوام سختی سے عمل پیرا نہیں اور اس سے خطرناک صورت حال جنم لے سکتا ہے اس سلسلے میں کل وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن گلگت میں کوڈ۔19 ہسپتالوں کی تعمیر کا جائزہ لینگے اور اس کے بعد ھنزہ اور نگر روانہ ہو جائنگے تاکہ ان اضلاع میں COVID-19 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے سکینگے۔ وہ اس دوران دونوں اضلاع کے انتظامیہ سے بریفنگ بھی لینگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں