جمعہ، 24 اپریل، 2020

کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں عوا م سے تعاون کی اپیل ڈی سی گلگت نوید احمد

بیورو تپورٹ)ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں وائرس سے نجات کیلئے عوام کو ضلعی نتظامیہ بلدیہ عظمیٰ و دیگرسرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا محکمہ صحت کیجانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر
عملدر آمد ہی وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تاجر حضرات،13  نکاتی ایس او پی پر عملدرآمد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کورونا وائرس پر قابو نہ پائیں، دکاندار حضرات فیس ماسک اور سوشل ڈ سٹنس کو یقینی بناکر ہی عوام کو ضروریہ اشیاء کی فراہمی کریں تاکہ کورونا وائس کے خطرات سے دور رہ سکیں، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا مشترکہ آگاہی ریلی کا مقصد ہی عوام کو کورونا وائرس تدارک اور اسکے خطرات سے آگا ہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ گلگت، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، جی بی آرایس پی،  انجمن تاجران جی بی،اور سماجی تنظیم مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے مشترکہ کورناوائرس آگاہی مہم کے موقع پر مختلف دکانداروں اور سماجی راہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کے مشترکہ کورونا وائرس تدارک کیلئے آگاہی مہم ریلی ممدومعاون ثابت ہوسکتی ہے چونکہ باشعور عوام اور شہریوں کیجانب سے کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے تعاون مثالی ہے علاوہ ازیں ایڈ منسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ، تاجروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی کا مقصد عوام اور تاجروں کو آگاہی دینا ہے انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر جن میں ہاتھ دھونا، زندگی سے ہاتھ دھونے سے بہتر ہے کا نعرہ ہم سب کیلئے ایک ضامن ثابت ہوسکتا ہے، نوول کورونا وائر س سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے 100 فیصد تحفظ ممکن ہے، عوام کو چاہیے کہ دفتر،سکول اور پرہجوم مقامات میں ہرگز نہ جائیں، آپس میں گلے ملنے، ہاتھ ملانے،سے اجتناب کریں، اپنے ہاتھوں کو صابن سے کم ازکم بیس سکینڈ تک دھوئیں، کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ہاتھ کے بجائے رومال، ٹشو، یا اپنے بازو کے کپڑے سے ڈھانپیں،متاثرہ ممالک سے آنے والے مشتبہ مسافروں سے 14 ایام تک میل جول سے اجتناب بھرتیں، ان ہی ہدایات پر عملدرآمد سے ہم سب کورونا وائرس کے تدارک میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ریلی کے دوران مائی ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے رضا کاروں نے جی بی آر ایس پی کے جانب سے روڈ کے دونوں اطراف اور گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا، اس موقع پر شہریوں، مسافروں اور گاڑی مالکان کو کمشنر گلگت ڈیژن کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ترجمان نے واضح کیاکہ عوام کو رونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ ادارے باالخصوص بلدیہ عظمیٰ گلگت ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی قیادت میں اپنا موثر کردار جاری رکھے0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں