جمعہ، 24 اپریل، 2020

استور . نگر اینٹی کرونا ٹاسک فورس کے اراکین کا استور کا دورہ متاثر کو میڈیکل اور دیگر اشیاء ضروریہ کا ہدیہ پیش

استور (نمائندہ خصوصی) نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین استور میں بڑھتی ہوئ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کی حوصلہ افزائی اور ادویات کا عطیہ پیش کرنے استور پہنچ گئے، اس موقع پر نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے استور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں عمائدین علاقہ، شعبہ صیحت کے زمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران سے ملاقاتیں کیں، علاقہ گودئ کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عباس وزیری نے کہا کہ ضلع نگر کے عوام نے جس حوصلے سے اس کورونا وبا کو شکست دی ہے اسی طرح استور کے عوام نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بہت جلد اس علاقے کو بھی اس وبا سے پاک کرنا ہے اس موقع پر سابق نگران وزیر بلدیات زوار کلب علی کا کہنا تھا کہ علاقے میں اساتذہ آگاہی مہم میں حصہ لیں علاقے کے تمام طالب علموں کو احتیاطی تدابیر کا درس دیں تاکہ عوام اس وبا کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہوں، علاقہ عمائدین نے نگر سے آنے والے افراد کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا آنا ہمارے لیئے باعث اطمینان ہے اور اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ ہے، NACTF کے اراکین نے استور کے علماء کرام علامہ حفاظت علی، سید حسنین کے علاوہ ڈی سی استور عظیم اللہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ علاقے کو وبا سے پاک رکھنے کے لیئے کسی بھی قسم کے تعاون کے لیئے تیار ہیں ۔ نگر اینٹی کورونا ٹاسک فورس کے اراکین نے حال ہی میں ضلع نگر میں کورونا وائرس کی تشویش صورتحال کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر رازق سے بھی ملاقات کی اور علاقے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے ان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر NACTC کے زمہ داران نے ادویات، میڈیکل کٹس، ماسک، سینیٹائزر کا عطیہ بھی پیش کیا، ٹاسک فورس کے زمہ داران استور دشکن کے مقام پر راشن تقسیم کے سلسلے میں آنے والی جماعت اسلامی کے زمہ داران سے ملاقات کی اس مشکل وقت میں مولانا عبدالسمیع اور جماعت اسلامی کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور موقع پر موجود دشکن کے عوام کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیئے ۔استور دورہ کرنے والے اراکین میں، عباس وزیری، زوار کلب علی، ایران علی، نوید نگری، ناصر حسین، اور شاہد حسین شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں