جمعرات، 30 اپریل، 2020

ہنزہ ۔ کرونا کے کیس نے انتظامیہ کے لاک ڈاون موثر ہونے کا ۔۔ پول کھول دیا


ہنزہ ۔(سید اسد اللہ غازی) ہنزہ سے کرونا کا پہلا کیس نے انتظامیہ کے لاک ڈاون میں موثر ہونے کی پول کھول دی ۔ کٸی دفعہ عوام ہنزہ انتظامیہ کے پاس گٸیے کہ انٹری پوأٸینٹس پر سختی کی جاٸیے انتظامیہ نے صرف علی آباد کو فکس کیا دوکاندارون اور کاٸک راٸڑز کے چالان میں مصروف رہے اردگر کے اضلاع کے لوگ لاک ڈاون فری ٹاٸم اور دوران لاک ڈاون میں بھی مومنٹ کرتے رہے ۔ ایس ایس پی ہنزہ علی آباد میں غراتی رہی ان کے اہلکار جو دیگر اضلاع سے ہیں اپنے جان پہچان کے افراد کو مومنٹ پر ایکشن نہیں لارہے تھے ۔ ہنزہ میں مقیم دیگر اضلاع کے افراد جن کا روزانہ اپنے علاقوں کی طرف مومنٹ ہوتا ہے نشاندہی کے باوجود ان کو پابند نہیں کیا گیا ۔ ان کو ڈیوٹی اور کاروبار کی فری اجازت دی اگر ان کو ہنزہ میں ہی رہ کر اپنے کام سر انجام کرنے کے لیے اقدامات کرتے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروٸی کرتے تو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا ۔ علی آباد سول ہسپتال کے ٹیکنشن بشارت بھاٸی کے ٹسٹ مثبت آیا ہے ان کے اہل خانہ گنش میں مقیم ہیں وہ شاہین کلینک پر بھی ڈیوٹی دیتے ہیں اب وہاں پر موجود افراد کے بھی ٹسٹ لازمی ہیں ۔ علی آباد بازار میں لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں مقامی لوگ کم باہر کے لوگ زیاد ہ نظر آتے ہیں جبکہ کریم آباد سمت دیگر علاقوں میں دوران لاگ ڈاون بھی لوگ سڑکوں پر گشت کرتے ہیں یہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں