پیر، 20 اپریل، 2020

چیف سکرٹری گلگت بلتستان فورس کمانڈر اور صو بائی افسرون د کا دورہ دیامر

چلاس(پ,ر) فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان اورچیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر)خرم آغا نے چلاس کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔سرکٹ ہاوس چلاس میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)خرم آغاکو ڈی سی دیامر نے کرونا وائرس کے تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی گلگت بلتستان سکاوٹس ضیاء الرحمن , سیکریٹری داخلہ علی رندوا ,سیکریٹری سوشل ویلفیئر رحمان شاہ و دیگر آفسران بھی موجود تھے۔سرکٹ ہاوس چلاس میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)خرم آغا نے دیامر کے علماء اور سیاسی رہنماوں سے کرونا کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی۔میٹنگ میں وزیر ایکسائز حیدر خان ,ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق,سابق نگران وزراء عنایت اللہ خان شمالی,بشارت اللہ ,شیخ الحدیث و تفسیرالقرآن مولانا عبدالقدوس و دیگر علماءکرام نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے وزیر ایکسائز حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے کوشیشوں کو سراہا اور چلاس ہسپتال میں کرونا کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام کا مطالبہ کیا۔اجلاس سے مولانا صادق نے کرونا کے حوالے سے علمائے دیامر کے موقف کو بیان کرتے ہوئے حکومت کیساتھ کرونا کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعادہ کیااور علماء نے چلاس ہسپتال کو درپیش مسائل اور کرونا سے متاثرہ لوگوں کیلئے راشن کی بروقت فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس سے سابق نگران وزیر عنایت اللہ شمالی نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور حکومت کی کرونا کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جزل احسان محمود خان نے کہا کہ کرونا اللہ کی طرف سے ایک عذاب ہے,گلگت بلتستان کی عوام اس بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اورتمام ادارے کرونا سے نمٹنے کیلئے متحد رہیں۔فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ پاک فوج بہت جلد چلاس ہسپتال میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری قائم کرے گی اور کرونا سے متاثرہ لوگوں کیلئے راشن کا بھی بندوبست کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی عوام ,علماء اور سول سوسائٹی نے حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور مزید تعاون کی امید رکھتے ہیں۔فورس کمانڈر نے کہا کہ کابینہ کے سفارشات پر من و عن عملدرآمد ہورہا ہے اور ٹیم گلگت بلتستان بہت جلد اس مہلک بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر)خرم آغا نے کہا کہ دیامر میں کرونا وائرس کے صرف 8مریض ہیں,گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کا ریشو پورے پاکستان سے بہتر ہے ,انہوں نے کہا کہ دیامر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ,دیامر میں 20نئے میڈیکل آفیسرز کی بھرتیاں عمل میں لاکر تعینات کردیا گیا ہے اور چلاس ہسپتال میں 10پیرامیڈکل سٹاف کی تعیناتی بھی ہوچکی ہے,ہسپتال میں کرونا مریضوں کو ہر قسم کے وٹامن سے بھرپور کھانا مل رہا ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائی گئی ۔چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ بہت جلد دیامر میں کرونا متاثرین میں راشن تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے حوالے سے نرمی یا سختی ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن عوام کیساتھ مل بیٹھ کر کرے گی,حکومت عوام کو تکلیف میں ڈالنا نہیں چاہتی اور جو سختی ہورہی ہے یہ عوام کیلئے اور عوام کے فائدہ کیلئے کیجارہی ہے عوام تعاون کریں۔فورس کمانڈر نے اس موقع پر دیامر کے معذور آفراد کیلئے دس لاکھ کا چیک ڈی سی دیامر کے حوالے کیا۔اجلاس کے بعد فورس کمانڈر اور چیف سیکریٹری نے چلاس ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی خریت دریافت کی,اس موقع پر فورس کمانڈر نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاک فوج کی طرف سے حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری سامان ایم ایس چلاس ہسپتال کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چلاس میں محکمہ صحت کی .ٹیم بہترین انداز میں اپنے خدمات سرانجام دے رہی ہے یہ ہمارے ہیرو ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ڈاکٹر اور دیگر ہیلتھ سٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے میں لگے ہوئے ہیں ویلڈن محکمہ صحت چلاس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں