پیر، 25 اکتوبر، 2021

استور ۔گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ہرچو استور میں ایک روزہ مقامی طور پر تیار ہونے والی مصنوعات، پھلوں،ملبوسات اور دیگر اشیا کی ایک روزہ نماٸش کا افتتاحی تقریب



استور ۔غلام مصطفٰی سے 

گورنمنٹ گرلز ہاٸی سکول ہرچو استور میں ایک روزہ مقامی طور  پر تیار ہونے والی  مصنوعات، پھلوں،ملبوسات اور دیگر اشیا کی ایک روزہ نماٸش کا افتتاحی تقریب منعقد ہوٸی۔


تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے جبکہ سٹلاٸٹ ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور جہانزیب خان دیگر متعلقہ آفیسران سکول انتظامیہ اور طالبات تقریب میں شریک تھیں۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا  کہ سکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم استور نے بڑا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔


انہوں نے علاقے کی ثقافت ،راویتی مصنوعات،ملبوسات اور دیگر زرعی  اور گھریلوے آلات کی نماٸش کا اہتمام کرکے انہیں زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس پر میں محکمہ تعلیم اور سکول انتظامیہ ہرچو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ثقافت، راویتی ملبوسات، زرعی، گھریلوے آلات ، دیسی کھانےاور دیگر اشیا جو ناپید ہوتے جارہےہیں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔




 انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی سطح پر علاقاٸی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے بھر پور کردار  ادا کرنا چاہیے۔ہماری ثقافت، ملبوسات، دیسی برتن، زرعی اور گھریلوے آلات دنیا میں ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں اور دنیا جہاں سے سیر وتفریح کے لیے آنے والے سیاح حضرات ہماری ثقافت اور دیگر اشیا کے دلداہ ہیں اور وہ بڑا شوق رکھتے ہیں اور گہری دلچسپی لیتے ہیں۔



لہذاہ ہم سب کو اپنی جگہ ان کی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے مضامین متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ نسل نو تک ہماری ثقافت،طرز معاشرت، روایتی ملبوسات، دیسی کھانوں  اور پرانے زراٸع زرعی اور گھریلوے  آلات سے روشناس ہوسکے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں نے سٹالز کا معاٸینہ کیا جہاں پرطالبات اور اساتذہ نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر استور نے سٹالز پر گہری دلچسپی لی اور طالبات کو شاباش دی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کمنٹ ضرور کریں